وزیر اعظم نے آج مسلح افواج کے یوم پرچم کے موقع پر مسلح افواج کے بہادر مرد و خواتین کے تئیں تہہ دل سے اظہار تشکر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے جوانوں کا نظم و ضبط، عزم اور ناقابل تسخیر جذبہ ملک کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس کے عوام کو قوت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی عہد بستگی، فرض، نظم و ضبط اور ملک کے تئیں عقیدت کی ایک درخشاں مثال ہے۔
وزیر اعظم نے سبھی سے مسلح افواج کی شجاعت اور خدمت کے اعزاز میں مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں تعاون دینے کی بھی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
’’مسلح افواج کے یوم پرچم کے موقع پر، ہم ان بہادر مرد و خواتین کے تئیں تہہ دل سے اظہار تشکر کرتے ہیں جو غیر متزلزل بہادری کے ساتھ ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ ان کا نظم و ضبط، عزم اور جذبہ ہمارے عوام کی حفاظت کرتا ہے اور ہمارے ملک کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔ ان کی عہدبستگی فرض، نظم و ضبط اور ہمارے ملک کے تئیں عقیدت کی مضبوط مثال ہے۔ آیئے ہم بھی مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں اپنا تعاون دیں۔‘‘
On Armed Forces Flag Day, we express our deepest gratitude to the brave men and women who protect our nation with unwavering courage. Their discipline, resolve and spirit shield our people and strengthen our nation. Their commitment stands as a powerful example of duty,… pic.twitter.com/94XWoCo1rU
— Narendra Modi (@narendramodi) December 7, 2025




