وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کاشی ایم پی اسپورٹس مقابلے کے تمام فاتحین اور شرکاء کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ نوجوان شرکاء کی توانائی اور جوش و جذبہ واقعی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے غیر معمولی صلاحیت اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا :
‘‘کاشی ایم پی سپورٹس مقابلے کے تمام فاتحین اور شرکاء کو میری دلی مبارکباد اور نیک خواہشات! نوجوان شرکاء کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔’’
काशी सांसद खेलकूद प्रतियोगिता के सभी विजेताओं और प्रतिभागियों को मेरी बहुत-बहुत बधाई और शुभकामनाएं! इसमें हिस्सा लेने वाले युवा साथियों का जो जोश और उत्साह देखने को मिला, वो अद्भुत था। उन्होंने अपनी क्षमता और कौशल का शानदार प्रदर्शन किया। pic.twitter.com/g8b5tExslF
— Narendra Modi (@narendramodi) November 21, 2025


