وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی شاندار اورزبردست جیت امریکی عوام کے گہرے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے
دونوں رہنماؤں نے عالمی امن اور استحکام کے لیے ہندوستان-امریکہ کی جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا
انہوں نے وسیع پیمانے پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نو منتخب صدرعزت مآب   جناب مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے انہیں ریاستہائے متحدہ کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے اور کانگریس کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے روشنی ڈالی کہ ان کی شاندار اورزبردست جیت ان کی قیادت اور نظریہ پر امریکی عوام کے گہرے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

صدر ٹرمپ کی پہلی مدت کار کے دوران ہند-امریکہ شراکت داری کی مثبت رفتار کو یاد کرتے ہوئے ،وزیر اعظم نریندر مودی نے  یاد گار بات چیت کو دوہرایا،جس میں ستمبر 2019 میں ہیوسٹن میں ہاؤڈی مودی پروگرام اور فروری 2020 میں صدر ٹرمپ کے ہندوستان دورے کے دوران احمد آباد میں نمستے ٹرمپ تقریب شامل تھی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور استحکام کے لیے ہندوستان-امریکہ کی  جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ  کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی، خلائی اور دیگر کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Tractor sales cross 10 lakh mark in FY26 on strong rural demand, GST cut

Media Coverage

Tractor sales cross 10 lakh mark in FY26 on strong rural demand, GST cut
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 12 اپریل 2026
April 12, 2026

Trust, Technology & Transformation: How India is Building a Viksit Bharat Under PM Modi