وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شوٹر ایشوریہ پرتاپ سنگھ کے ایشین گیمز میں مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا؛
”ایشوریہ پرتاپ سنگھ کے لیے چاندی کا شاندار تمغہ جیتنا فخر کی بات ہے۔ 50 میٹر رائفل مردوں کے 3 پی ایونٹ میں اس غیر معمولی کارکردگی کے لیے انہیں مبارک باد۔ وہ ایک حیرت انگیز چیمپیئن ہیں جو اسپورٹس مین شپ اور عمدگی کا مظہر ہیں۔“
Proud of Aishwary Pratap Singh's exceptional Silver Medal. Congratulations to him for the exceptional performance in the 50m Rifle Men's 3P event. His is a remarkable champion, personifying sportsmanship and excellence. pic.twitter.com/9Mk7Z3qPVF
— Narendra Modi (@narendramodi) September 29, 2023


