وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے دوسہ میں ایک حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے پی ایم این آر ایف سے مہلوکین کے ہر کنبے کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں میں سے ہر ایک کو 50000 روپے کی نقد امداد کا اعلان کیا ہے ۔
پی ایم او انڈیا کے ہینڈل نے ایکس پر پوسٹ میں کہا:
‘‘ راجستھان کے دوسہ میں ایک حادثے میں جانوں کے اتلاف پر گہرا دکھ ہوا ۔ ان کنبوں سے تعزیت ،جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ۔
پی ایم این آر ایف سے مہلوکین کے ہر کنبے کو 2 لاکھ روپے کی نقد امداد دی جائے گی ۔ زخمیوں میں سے ہر ایک کو 50000 روپے دیے جائیں گے ۔ PM@narendramodi ’’
Deeply saddened by the loss of lives in an accident in Dausa, Rajasthan. Condolences to the families who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured.
— PMO India (@PMOIndia) August 13, 2025
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The…


