وزیر اعظم  نے مشہور فوٹوگرافر رگھو رائے کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ، اور انہیں ایک جید تخلیق کار بتایا جنہوں نے اپنے کیمرے سے بھارت  کی خوبصورتی کو لافانی بنا دیا۔جناب مودی نے کہا کہ جناب رگھو رائے کے کام میں غیر معمولی حساسیت، گہرائی اور تنوع کا عنصر نمایاں تھا، جس میں بھارت بھر میں زندگی کے مختلف پہلوشامل تھے جنہیں وہ عوام کے قریب لے کر آئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فوٹوگرافی کی دنیا اور ثقافت میں ان کا تعاون بے مثال ہے، اور  ان کی رحلت فنکاروں کی برادری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی؛

’’جناب رگھو رام جی کو ایک جید تخلیق کار کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے بھارت کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے میں قید کیا۔ان کی فوٹوگرافی میں غیر معمولی حساسیت، گہرائی اور تنوع شامل تھا۔  یہ عوام کو بھارت میں زندگی کے مختلف پہلوؤں کے قریب لے کر آئی۔ ان کی رحلت  فوٹوگرافی اور ثقافت کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ غم کی اس گھڑی میں، میرے خیالات و احساسات ان کے کنبے، مداحین اور  فوٹوگرافی برادری کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PMAY-U Nears 1.25 Crore Homes: Top 10 States With The Highest PMAY-U Completion Rates

Media Coverage

PMAY-U Nears 1.25 Crore Homes: Top 10 States With The Highest PMAY-U Completion Rates
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24 جون 2026
June 24, 2026

Appreciation for PM Modi’s Vision for Holistic Growth, Furthering Technology as well as Traditions