وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پروفیسر بھیم سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ پروفیسر بھیم سنگھ جی کو زمینی سطح پر سرگرم ایک عوامی لیڈر کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی زندگی جموں وکشمیر کی فلاح وبہبود کے لئے وقف کردی تھی۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:
’پروفیسر بھیم سنگھ جی کو زمینی سطح پر سرگرم ایک عوامی لیڈر کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے اپنی زندگی جموں وکشمیر کی فلاح وبہبود کے ئے وقف کردی تھی۔ ان کا مطالعہ بہت وسیع تھا۔ مجھے ان کے ساتھ متعدد مرتبہ ہوئی بات چیت ہمیشہ یاد رہے گی۔ ان کے انتقال پر دکھ ہوا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔اوم شانتی
Prof Bhim Singh Ji will be remembered as a grassroots leader who devoted his life for the welfare of Jammu and Kashmir. He was very well read and scholarly. I will always recall my interactions with him. Saddened by his demise. Condolences to his family and supporters. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 31, 2022


