وزیر اعظم نے 48ویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی

Published By : Admin | June 25, 2025 | 21:11 IST
وزیر اعظم نے کانکنی، ریلویز اور آبی وسائل کے محکموں کے اہم منصوبوں کا جائزہ لیا اور مقررہ تاریخ میں کام مکمل کرنے کی تجویز دی
صحت کی دیکھ بھال کی مساوات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کریں: وزیر اعظم نے ریاستوں سے دور دراز اور توقعاتی اضلاع میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے پر زور دیا
وزیر اعظم نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے اسٹریٹجک کردار کو اجاگر کیا،انہوں نےملک بھر میں بہترین طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح ساؤتھ بلاک میں منعقد آئی سی ٹی پر مبنی ملٹی ماڈل پلیٹ فارم ’پراگتی‘ کی 48ویں میٹنگ  کی صدارت کی جس کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے آپسی  تال میل  کے ساتھ سرکاری کاموں کو  وقت پر کام مکمل کرنا ہے ۔

   

وزیراعظم نے اجلاس میں کانوں، ریلوے اور آبی وسائل کے محکموں سے متعلق کئی اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ طے وقت، ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی اور مسائل کے حل جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ان منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جو اقتصادی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے اہم ہیں۔

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ منصوبوں پر عمل درآمد میں تاخیر کے دو نقصانات ہیں - مالی لاگت میں اضافہ اور شہریوں کو وقت پر ضروری خدمات اور انفراسٹرکچر کی عدم دستیابی۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی سطح کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مواقع کو زندگی کو بہتر بنانے کے مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے نتائج پر مبنی نقطہ نظر اپنائیں ۔

پردھان منتری-آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم –اے بی ایچ آئی ایم) کے جائزہ کے دوران، وزیر اعظم نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کریں، خاص طور پر توقعاتی اضلاع، دور دراز، قبائلی اور سرحدی علاقوں پر توجہ دیں۔ انہوں نے غریب، پسماندہ اور خدمات سے محروم آبادی کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کی تجویز دی۔ انہوں نے ان علاقوں میں صحت کی اہم خدمات کے خلا کو پر کرنے کے لیے فوری اور مستقل کوششوں پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم ریاستوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال اور خدمات فراہم کرنے کے لیےبلاک، ضلع اور ریاستی سطحوں پر اپنے بنیادی، تیسرے درجے اور خصوصی صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے دفاعی شعبے میں آتم نربھرتا کو فروغ دینے کے لیے مختلف وزارتوں، محکموں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اپنائے گئے مثالی طریقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دفاعی شعبے میں جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے ان اقدامات کو اسٹریٹجک اہمیت اور صلاحیت کے حامل قرار دیا۔ ان کی وسیع تر مطابقت کی وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن سندور کی کامیابی، جو مکمل طور پر مقامی صلاحیتوں کے ساتھ انجام دی گئی تھی، دفاعی شعبے میں ہندوستان کی خود انحصاری کا ایک طاقتور ثبوت ہے۔

وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ کس طرح ریاستیں اس موقع کو ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور دفاعی شعبے میں خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
EPFO settles 8.3 crore claims in FY26; cheque leaf upload reform benefits 7 crore members, says govt

Media Coverage

EPFO settles 8.3 crore claims in FY26; cheque leaf upload reform benefits 7 crore members, says govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi receives a telephone call from the US Vice President
August 08, 2026
PM and Vice President Vance review progress in the India-U.S. Strategic Partnership.
PM and Vice President Vance exchange views on regional and global developments.
PM warmly congratulates Vice President Vance and Ms. Usha Vance on the birth of their son.

Prime Minister Shri Narendra Modi received a telephone call today from the Vice President of the United States, Mr. J.D. Vance.

Prime Minister and Vice President Vance reviewed progress in the India-U.S. Comprehensive Global Strategic Partnership. They noted the sustained momentum in the high-level engagements and reaffirmed their commitment to further strengthening cooperation in trade, defence, critical and emerging technologies, energy security and critical minerals.

They also exchanged views on regional and global developments of mutual interest.

Prime Minister warmly congratulated Vice President Vance and Ms. Usha Vance on the birth of their son and conveyed best wishes to the family.