وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیدر لینڈس (ہالینڈ) کے عزت مآب بادشاہ ولیم- الیگزینڈر اور ملکہ میکسیما سے ہیگ میں واقع ہوئس ٹین بوش محل میں ملاقات کی۔

وزیر اعظم اور شاہ و ملکہ نے عوام سے عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت، بھارت  اور ہالینڈ کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم  نے 2019 میں جلالت مآب (شاہ و ملکہ  )کے بھارت کے سرکاری دورے کو تعریف و ستائش کے ساتھ یاد کیا، جس نے  باہمی خیرسگالی کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو نئی رفتار عطا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ قائدین نے  تعلیم، اختراع، سیمی کنڈکٹر، ڈیجیٹل، آبی و سبز شراکت داریوں کے شعبوں میں جاری باہمی پہل قدمیوں کے بارے میں اطمینان کا  اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے بھارت کے تئیں جلات مآب کے جذبہ خیرسگالی کی ستائش کی اور  ان کے دورے کے دوران گرمجوشانہ میزبانی کے لیے اظہار تشکر کیا۔ شاہ و ملکہ نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'

Media Coverage

Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 اگست 2026
August 30, 2026

Tiranga in Tashkent, Relief in Nepal: Soft Power Meets First Responder

Vocal for Local, Nari Shakti, Real Heroes: Mann Ki Baat’s Atmanirbhar Hour