وزیر اعظم نے، آسٹریلیا کے عزت مآب وزیر اعظم جناب انتھونی البانیز کے ساتھ، 23 مئی 2023 کو سڈنی کے قودوس بینک ایرینا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔

 

طلباء، محققین، پیشہ ور افراد اور کاروباری افراد پر مشتمل ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں نے اس تقریب میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس تقریب میں آسٹریلیا کے متعدد وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

 

دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر ایک ’لٹل انڈیا‘ گیٹ وے کے لیے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی جو مغربی سڈنی کے پرامٹا کے ہیرس پارک میں تعمیر کیا جائے گا، جہاں ہندوستانی کمیونٹی کے لوگ بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔

 

وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں ’’باہمی اعتماد اور باہمی احترام‘‘ کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات کی بنیاد کے طور پر اجاگر کیا اور دونوں ممالک کو آپس میں جوڑنے والے متعدد عناصر پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے انہیں ہندوستان کا ثقافتی اور برانڈ ایمبیسیڈر قرار دیتے ہوئے، آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے تعاون اور کامیابی کی تعریف کی۔

 

وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا اور کہا کہ دنیا ہندوستان کی کامیابی کی کہانیوں میں تیزی سے دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان گہرے تعلقات کو اجاگر کیا اور اعلان کیا کہ برسبین میں ہندوستانی قونصل خانہ کھولا جائے گا۔ 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Project Cheetah: How A Species Declared Extinct During Nehru Era Returned To India Under Modi Govt

Media Coverage

Project Cheetah: How A Species Declared Extinct During Nehru Era Returned To India Under Modi Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister inaugurates Namo Hospital at Daman
June 05, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today inaugurated the Namo Hospital at Daman. He stated that this is in line with the ongoing efforts towards providing quality health treatment to the people, noting that the hospital features modern facilities and will go a long way in addressing the healthcare needs of the Union Territory and surrounding areas.

The Prime Minister posted on X:

"In line with our efforts towards providing quality health treatment to the people, the Namo Hospital at Daman was inaugurated. It has modern facilities and will go a long way in addressing the healthcare needs of the Union Territory and surrounding areas."