وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی میں کل  بابا وشوناتھ دھام کے افتتاح کے بعد اپنی مصروفیات  جاری رکھی ہوئی ہیں جہاں انہوں نے پوجا ارچنا کی اور گنگا میں مقدس اشنان کیا۔ اس بعد پیر کی شام کو وزیراعظم نے  گنگا آرتی میں شرکت کی۔

گنگا آرتی پر وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ  کاشی میں آرتی ہمیشہ دل و دماغ  کو نئی توانائی سے بھر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشی کی گنگا آرتی ہمیشہ انتر آتما  کو نئی اُرجا سے بھر دیتی ہے، آج کاشی کا بڑا خواب پورا ہونے کے بعد  دشاشو میگھ گھاٹ  پر گنگا آرتی میں شامل ہوا اور ماں گنگا کو ان کی کرپا کے لئے نمن  کیا۔ نمامی گنگے تو پاد پنکجم

بعد میں وزیراعظم نے  وزرائے اعلی اور نائب وزرائے اعلی کے ساتھ اہم  اور سرگرم  میٹنگ کی۔

 وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا @BJP4India وزرائے اعلی اور نائب وزرائے اعلی کے ساتھ اہم میٹنگ  مکمل ہوگئی ہے۔

وزیراعظم نے کاشی میں کلیدی ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔  انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا،

کاشی  میں اہم ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے یہ ہماری کوشش ہے کہ اس مقدس شہر کے لئے بہترین ممکنہ بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے۔

وزیراعظم ریلوے اسٹیشن بھی گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا اسٹاپ ... بنارس اسٹیشن ۔ ہم ریلوے کنکٹی وٹی کے ساتھ ساتھ صاف ستھرے ، جدید اور مسافر دوست ریلوے اسٹیشن میں اضافہ کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

دیر رات میں وزیراعظم کا ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ ، ان کے کام کے طریقے کے مطابق  ہے تاکہ عوام کو کم سے کم پریشانی ہو۔ انہوں نے ان لوگوں سے بھی بات کی جنہوں نے وزیراعظم کے تئیں اپنےپیار اور جوش و جذبے کا اظہار کیا جو ان  کے مقامی ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Cabinet approves ₹1,570 crore ship repair facility at Vadinar, Gujarat

Media Coverage

Cabinet approves ₹1,570 crore ship repair facility at Vadinar, Gujarat
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 6 مئی 2026
May 06, 2026

New India, New Pride: When Self-Reliance Meets Results — A Tribute to PM Modi