کویت میں مقیم بھارتیوں کی گرم جوشی اور محبت غیر معمولی ہے: وزیر اعظم
کسی بھارتی وزیر اعظم نے 43 سال بعد کویت کا دورہ کیا ہے: وزیر اعظم
بھارت اور کویت کے درمیان تعلقات تہذیبوں، سمندروں اور تجارت سے عبارت ہے: وزیر اعظم
بھارت اور کویت مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں: وزیر اعظم
بھارت ہنر مند صلاحیت کی دنیا کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اچھی طرح سے لیس ہے: وزیر اعظم
بھارت میں سمارٹ ڈیجیٹل سسٹم اب لگژری نہیں رہے بلکہ عام آدمی کی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں: وزیر اعظم
مستقبل کا بھارت عالمی ترقی کا مرکز، دنیا کی ترقی کا انجن ہوگا: وزیر اعظم
بھارت، وشو مترا کے طور پر، دنیا کی عظیم تر بھلائی کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے بھارتی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

کمیونٹی نے غیر معمولی گرم جوشی اور جوش و خروش کے ساتھ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور کویت کے تعلقات کو بھارتی برادری نے بہت زیادہ مالا مال کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انھوں نے کویت کے امیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 43 سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم نے کویت کا دورہ کیا ہے، تاکہ صدیوں پرانی دوستی کو مضبوط اور مستحکم کیا جاسکے۔

 

وزیر اعظم نے کویت کی ترقی میں کمیونٹی کی سخت محنت، کامیابی اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومت اور معاشرے کے ذریعے اسے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انھوں نے بھارتی برادری کی بہبود کے لیے کویت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ کویت اور خلیج کے دیگر حصوں میں بھارتی کارکنوں کی مدد کرنے کے لیے بھارت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتے ہوئے انھوں نے حکومت کے ذریعہ کیے گئے ٹکنالوجی پر مبنی اقدامات جیسے ای-مائیگرٹ پورٹل کے بارے میں بات کی۔

 

وزیر اعظم نے دنیا کے دوست وشو بندھو کے طور پر بھارت کے نقطہ نظر کا خاکہ پیش کیا۔ انھوں نے خاص طور پر ٹکنالوجی ، بنیادی ڈھانچے اور پائیداری کے شعبوں میں بھارت کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہونے کے علاوہ ، بھارت فن ٹیک میں عالمی رہنما ہے ، اسٹارٹ اپ کی جگہ میں تیسرا سب سے بڑا عالمی کھلاڑی ہے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر منسلک معاشروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے مالی شمولیت، خواتین کی زیر قیادت ترقی اور شمولی ترقی جیسی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کی وکست بھارت اور نیو کویت کی مشترکہ امنگوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور کویت کے لیے مل کر کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بھارت کی ہنرمندی کی صلاحیت اور جدت طرازی دونوں ممالک کے درمیان نئی شراکت داری کو فروغ دے سکتی ہے۔

 

وزیراعظم نے تارکین وطن کو جنوری 2025 میں بھارت میں منعقد ہونے والے پرواسی بھارتیہ دِوس اور مہا کمبھ میں شرکت کی دعوت دی۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Economy Offers Big Opportunities In Times Of Global Slowdown: BlackBerry CEO

Media Coverage

India’s Economy Offers Big Opportunities In Times Of Global Slowdown: BlackBerry CEO
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives due to the collapse of a wall in Visakhapatnam, Andhra Pradesh
April 30, 2025
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi today condoled the loss of lives due to the collapse of a wall in Visakhapatnam, Andhra Pradesh. He announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 to the injured.

The PMO India handle in post on X said:

“Deeply saddened by the loss of lives due to the collapse of a wall in Visakhapatnam, Andhra Pradesh. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi”