وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 7 تا 8 فروری 2026 کو ملیشیا کے وزیرِ اعظم عزت مآب داتو سیری انور ابراہیم کی دعوت پر ملیشیا کے دورے پر ہیں۔ یہ 2015 کے بعد وزیرِ اعظم کا ملیشیا کا تیسرا دورہ ہے۔

خصوصی خیرسگالی کے طور پر، کوالالمپور پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال خود وزیرِ اعظم داتو سیری انور ابراہیم نے کیا،جبکہ اس موقع پر ملیشیا کے وزیر برائے انسانی وسائل داتو سیری رامانن راماکرشنن اور ملیشیا کے نائب وزیرِ خارجہ داتو لکانسمن بن اوانگ ساؤنی بھی موجود تھے۔اس کے بعد دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والا رنگا رنگ ثقافتی استقبال منعقد کیا گیا۔

یہ دورہ 2024 میں قائم کی گئی بھارت-ملیشیا جامع کلیدی شراکت داری کو مزیدمستحکم بنانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔یہ دورہ بھارت کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ بھارت-ملیشیا تعلقات کو مزید مستحکم کرے، جو بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی، انڈو پیسیفک وژن اور وژن مہاساگر کا ایک اہم ستون ہیں۔
Landed in Kuala Lumpur.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 7, 2026
Deeply touched by the warm welcome extended by my friend, Prime Minister Anwar Ibrahim at the airport. I look forward to our conversations and to further strengthening the bonds of friendship between India and Malaysia.@anwaribrahim pic.twitter.com/z3NLyv4QGW
Telah tiba di Kuala Lumpur.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 7, 2026
Saya amat menghargai sambutan mesra yang diberikan oleh sahabat saya, Perdana Menteri Anwar Ibrahim, di lapangan terbang. Saya menantikan pertemuan dan perbincangan yang bermakna serta usaha berterusan untuk memperkukuh hubungan persahabatan antara… pic.twitter.com/4FOYNJJXXv


