وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 7 تا 8 فروری 2026 کو ملیشیا کے وزیرِ اعظم عزت مآب داتو سیری انور ابراہیم کی دعوت پر ملیشیا کے دورے پر ہیں۔ یہ 2015 کے بعد وزیرِ اعظم کا ملیشیا کا تیسرا دورہ ہے۔

 

خصوصی خیرسگالی کے طور پر، کوالالمپور پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال خود وزیرِ اعظم داتو سیری انور ابراہیم نے کیا،جبکہ اس موقع پر ملیشیا کے وزیر برائے انسانی وسائل داتو سیری رامانن راماکرشنن اور ملیشیا کے نائب وزیرِ خارجہ داتو لکانسمن بن اوانگ ساؤنی بھی موجود تھے۔اس کے بعد دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والا رنگا رنگ ثقافتی استقبال منعقد کیا گیا۔

 

یہ دورہ 2024 میں قائم کی گئی بھارت-ملیشیا جامع  کلیدی  شراکت داری کو مزیدمستحکم بنانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔یہ دورہ بھارت کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ بھارت-ملیشیا تعلقات کو مزید مستحکم کرے، جو بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی، انڈو پیسیفک وژن اور وژن مہاساگر کا ایک اہم ستون ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi Conferred With Uzbekistan's Highest Honour For Foreign Leaders

Media Coverage

PM Modi Conferred With Uzbekistan's Highest Honour For Foreign Leaders
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 اگست 2026
August 30, 2026

Tiranga in Tashkent, Relief in Nepal: Soft Power Meets First Responder

Vocal for Local, Nari Shakti, Real Heroes: Mann Ki Baat’s Atmanirbhar Hour