نئی دہلی، 31؍اگست:وزیراعظم جناب نریندرمودی نے راجستھان کے ناگورمیں ہوئے سڑک حادثہ کے متاثرین کے لئے یک مشت معاوضہ کی منظوری دی ہے ۔
وزیراعظم کے دفترکی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہاگیاہے کہ :
‘‘وزیراعظم نے راجستھان کے ناگورمیں ہوئے سڑک حادثہ میں جان گنوادینے والوں کے ورثاء کے لئے پی ایم این آرایف سے فی کس دولاکھ روپے کے یک مشت معاوضہ کی منظوری دی ہے ، جب کہ زخمی ہونے والوں کو فی کس 50ہزارروپے دیئے جائیں گے ۔
The Prime Minister has approved an ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF for the next of kin of those who lost their lives due to the accident at Nagaur, Rajasthan. The injured would be given Rs. 50,000.
— PMO India (@PMOIndia) August 31, 2021


