عزت مآب، صدرمعزو،

دونوں ممالک کے مندوبین

میڈیا کےہمارے ساتھی

سب کو نمسکار!

سب سے پہلے، میں صدرمعزو اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔

ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔

اور ہندوستان مالدیپ کا سب سے قریبی پڑوسی اور گہرا دوست ہے۔

مالدیپ کا ہماری "پڑوس سب سے پہلے" پالیسی اور "ساگر" ویژن دونوں میں اہم مقام ہے۔

ہندوستان نے ہمیشہ مالدیپ کے لیے ‘‘فرسٹ ریسپانڈر ’’(پہلے جواب دہندہ)  کا کردار ادا کیا ہے۔

چاہے مالدیپ کے لوگوں کے لیے بنیادی  اشیاء کی ضروریات کو پورا کرنا ہو،

قدرتی آفات کے دوران پینے کے پانی کی فراہمی کو،

کووڈ کے وقت ویکسین دینے کی بات ہو،

بھارت نے ہمیشہ اپنے پڑوسی ہونے کی ذمہ داری نبھائی ہے۔

اور آج، ہم نے اپنے باہمی تعاون کو اسٹریٹجک سمت دینے کے لیے "جامع اقتصادی اور میری ٹائم سیکورٹی پارٹنرشپ" کے وژن کو اپنایا ہے۔

 

 

دوستو

ترقیاتی شراکت داری ہمارے تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔

اور ہم نے ہمیشہ مالدیپ کے عوام کی ترجیحات کو اولیت  دی ہے۔

اس سال ایس بی آئی نے مالدیپ کے 100 ملین ڈالر کے "ٹریژری بلز" کا رول اوور  کیا ہے۔

آج مالدیپ کی ضرورت کے مطابق 400 ملین ڈالر اور تین ہزار کروڑ روپے کا کرنسی سویپ معاہدہ بھی طے ہوا ہے۔

ہم نے مالدیپ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے جامع تعاون کے بارے میں بات کی ہے۔

آج، ہم نے دوبارہ ترقی یافتہ ہنی مادھو ہوائی اڈے کا افتتاح کیا ہے۔

اب گریٹر 'مالے کنیکٹیویٹی پروجیکٹ کو بھی تیزی لائی جائےگی۔

تھیلافُشی میں ایک نئی تجارتی بندرگاہ کی ترقی میں بھی تعاون  پیش کیا جائے گا۔

آج، ہندوستان کے تعاون سے بنائے گئے 700 سے زیادہ سماجی ہاؤسنگ یونٹس حوالے کیے گئے ہیں۔

مالدیپ کے 28 جزائر پر پانی اور سیوریج کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔

چھ دیگر جزائر پر بھی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

ان منصوبوں سے تیس ہزار لوگوں  کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

‘‘ہا دالو’’ میں ایگریکلچر اکنامک زون اور‘‘ہا آلیفو’’ میں فش پروسیسنگ کی سہولت کے قیام میں بھی تعاو ن پیش کیا جائے گا۔

ہم اوشنو گرافی  اور بلیو اکانومی میں بھی ساتھ  مل کر کام کریں گے۔

 

دوستو،

اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے ہم نے فری ٹریڈ اگریمنٹ پر بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی کرنسی میں ٹریڈ سیٹلمنٹ پربھی کام کیا جائے گا۔

ہم نے ڈجیٹل کنیکٹی ویٹی پر بھی توجہ دی ہے۔

حال ہی میں مالدیپ میں روپے کارڈ لانچ کیا گیا ہے۔

آنے والے وقت میں ہندوستان اور مالدیپ کو یو پی آئی  سے  بھی جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔

ہم نے ‘‘اڈو’’ میں ایک نیا ہندوستانی قونصل خانہ اور بنگلور میں مالدیپ کا ایک نیا قونصل خانہ کھولنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ تمام اقدامات ہمارے عوام سے عوام کے تعلقات کو تقویت بخشیں گے۔

 

دوستو

ہم نے دفاعی اور سلامتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ایکتا ہاربر پروجیکٹ میں تیزی سے کام جاری ہے۔

ہم مالدیپ کی قومی دفاعی افواج کی تربیت اور صلاحیت کی تعمیر میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

ہم بحر ہند کے خطے میں استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ہائیڈروگرافی اور ڈیزاسٹر رسپانس میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

پر کولمبو سیکورٹی کانکلیو میں بانی رکن کے طور پرجڑنے کے لئے مالدیپ کا خیرمقدم ہے۔

موسمیاتی تبدیلی ہمارے دونوں ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

اس سلسلے میں ہندوستان مالدیپ کے ساتھ شمسی اور توانائی کی کارکردگی میں اپنا تجربہ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

 

عزت مآب

ایک بار پھر آپ اور آپ کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم ہے۔

آپ کا دورہ ہمارے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہا ہے۔

ہم مالدیپ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

بہت بہت شکریہ۔

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
EPFO's investible corpus more than doubled in 5 years to Rs 24.75 trillion

Media Coverage

EPFO's investible corpus more than doubled in 5 years to Rs 24.75 trillion
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets valiant personnel of the Indian Navy on the Navy Day
December 04, 2024

Greeting the valiant personnel of the Indian Navy on the Navy Day, the Prime Minister, Shri Narendra Modi hailed them for their commitment which ensures the safety, security and prosperity of our nation.

Shri Modi in a post on X wrote:

“On Navy Day, we salute the valiant personnel of the Indian Navy who protect our seas with unmatched courage and dedication. Their commitment ensures the safety, security and prosperity of our nation. We also take great pride in India’s rich maritime history.”