مصنوعی ذہانت اس صدی میں انسانیت کے لیے کوڈ لکھ رہی ہے: وزیر اعظم
ہماری مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے، خطرات سے نمٹنے اور اعتماد کی تشکیل کے لیے حکمرانی اور معیار قائم کرنے کی خاطر اجتماعی عالمی کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
مصنوعی ذہانت صحت، تعلیم، زراعت اور بہت کچھ کو بہتر بنا کر لاکھوں زندگیوں کو تبدیل کرنے میں مدد کر سکتی ہے: وزیر اعظم
ہمیں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے مستقبل کے لیے اپنے لوگوں کو ہنر مند بنانے اور ری-اسکل کرنے میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
ہم مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز رفاہ عامہ کے لیے ڈیولپ کر رہے ہیں: وزیر اعظم
بھارت یہ یقینی بنانے کے لیے اپنے تجربے اور مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل اچھا اور سب کے لیے ہو: وزیر اعظم

 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس میں فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئیل میخوں کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی یہ سمٹ 6 اور 7 فروری کو سائنس ڈے سے شروع ہوئی اور اس کے بعد 8 اور 9 فروری کو کلچرل ویک اینڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور صنعت کے ماہرین نے شرکت کی۔

 

اعلیٰ سطحی  اجلاس کا آغاز صدر ایمانوئل میخوں کے ذریعے 10 فروری کو الیسی پیلس میں دیے گئے عشائیہ سے ہوا جس میں سربراہان مملکت و حکومت، بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما، بڑی اے آئی کمپنیوں کے سی ای اوز اور دیگر معزز شرکا شریک ہوئے۔

 

آج کے اختتامی سیشن میں صدر میخوں نے وزیر اعظم کو سمٹ کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے افتتاحی خطاب کی دعوت دی۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا مصنوعی ذہانت کے دور کے آغاز میں ہے جہاں یہ ٹکنالوجی تیزی سے انسانیت کے لیے کوڈ لکھ رہی ہے اور ہماری سیاست ، معیشت ، سلامتی اور معاشرے کو نئی شکل دے رہی ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مصنوعی ذہانت اثرات کے لحاظ سے انسانی تاریخ کے دیگر تکنیکی سنگ میلوں سے بہت مختلف ہے ، انھوں نے مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے ، خطرات سے نمٹنے اور اعتماد پیدا کرنے کے لیے حکمرانی اور معیارات قائم کرنے کے لیے اجتماعی عالمی کوششوں پر زور دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکمرانی صرف خطرات سے نمٹنے کے بارے میں نہیں بلکہ جدت طرازی کو فروغ دینے اور اسے عالمی بھلائی کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں بھی ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے سب کے لیے مصنوعی ذہانت تک رسائی کو یقینی بنانے کی وکالت کی، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے لیے۔ انھوں نے ٹیکنالوجی اور اس کے عوام پر مرکوز ایپلی کیشنز کو جمہوری بنانے پر زور دیا تاکہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول حقیقت بن سکے۔ بین الاقوامی شمسی اتحاد جیسے اقدامات کے ذریعہ بھارت اور فرانس کی پائیدار شراکت داری کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ فطری ہے کہ دونوں ممالک ایک سمارٹ اور ذمہ دار مستقبل کے لیے جدت طرازی کی شراکت داری قائم کرنے کے لیے ہاتھ ملا رہے ہیں۔

 

وزیر اعظم نے کھلی اور قابل رسائی ٹکنالوجی کی بنیاد پر اپنے 1.4 بلین شہریوں کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بھارت کی کامیابی کو اجاگر کیا۔ بھارت کے مصنوعی ذہانت مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اپنے تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے لیے اپنا لارج لینگویج ماڈل بنا رہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تجربے کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے کہ مصنوعی ذہانت کے فوائد سب تک پہنچیں۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ بھارت اگلی اے آئی سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ وزیر اعظم کا پورا خطاب یہاں دیکھا جا سکتا ہے  [ افتتاحی خطاب ۔ اختتامی خطاب ]

سربراہ اجلاس رہنماؤں کے بیان کو منظور کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ سمٹ میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے تک زیادہ سے زیادہ رسائی، عوامی مفاد کے لیے مصنوعی ذہانت، مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال، مصنوعی ذہانت کو زیادہ متنوع اور پائیدار بنانا اور مصنوعی ذہانت کی محفوظ اور قابل اعتماد حکمرانی کو یقینی بنانا  جیسے شامل  رہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties

Media Coverage

India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to inaugurate 28th Conference of Speakers and Presiding Officers of the Commonwealth on 15th January
January 14, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi will inaugurate the 28th Conference of Speakers and Presiding Officers of the Commonwealth (CSPOC) on 15th January 2026 at 10:30 AM at the Central Hall of Samvidhan Sadan, Parliament House Complex, New Delhi. Prime Minister will also address the gathering on the occasion.

The Conference will be chaired by the Speaker of the Lok Sabha, Shri Om Birla and will be attended by 61 Speakers and Presiding Officers of 42 Commonwealth countries and 4 semi-autonomous parliaments from different parts of the world.

The Conference will deliberate on a wide range of contemporary parliamentary issues, including the role of Speakers and Presiding Officers in maintaining strong democratic institutions, the use of artificial intelligence in parliamentary functioning, the impact of social media on Members of Parliament, innovative strategies to enhance public understanding of Parliament and citizen participation beyond voting, among others.