وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر عزت مآب اولاف شولز سے ملاقات کی۔ فروری 2023 میں ہندوستان کے سرکاری دورے کے بعد، اس سال چانسلر کا ہندوستان کا یہ دوسرا دورہ تھا۔

چانسلر شولز نے جی 20 کی کامیاب صدارت کے لیے وزیر اعظم کو مبارک باد دی۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران جرمنی کی حمایت کی تعریف کی، جس میں جی20 کے مختلف اجلاسوں اور تقریبات میں ان کی اعلیٰ سطح کی شرکت شامل تھی۔

رہنماؤں نے اپنی دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے دفاع، سبز اور پائیدار ترقی، اہم معدنیات، ہنر مند اہلکاروں کی نقل و حرکت اور تعلیم جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے چانسلر شولز کو بین حکومتی کمیشن کے اگلے دور کے لیے آئندہ سال ہندوستان آنے کی دعوت دی۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian economy navigated well external uncertainties: RBI Bulletin

Media Coverage

Indian economy navigated well external uncertainties: RBI Bulletin
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23 جولائی 2026
July 23, 2026

Digital Rails, PLI Jobs & Swift Justice: How PM Modi’s Governance is Rewiring India’s Future