’’تیسری مدت کی حکومت کی طرف سے بجٹ پیش کرنے کو قوم ایک شاندار واقعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے‘‘
’’یہ بجٹ، موجودہ حکومت کے اگلے پانچ سالوں کی سمت کا تعین کرے گا اور 2047 تک وکست بھارت کے خواب کی مستحکم بنیاد رکھے گا‘‘
’’پارٹی سیاست سے بالاترہو کر پارلیمنٹ کے باوقار پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے قوم سے عہد کریں‘‘
’’2029 تک واحد ترجیح، ملک، اس کے غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوان کو دی جانی چاہیے‘‘
’’منتخب حکومت اور اس کے وزیر اعظم کی غیرضروری زبان بندی کی جمہوری روایات میں کوئی جگہ نہیں ہے‘‘
’’پہلی بار منتخب ہونے والےاراکین کو آگے آنے اور اپنے خیالات پیش کرنے کی اجازت دی جائے‘‘
’’یہ ایوان، سیاسی جماعتوں کے لیے نہیں، یہ ایوان ملک کے لیے ہے۔ اس کا مقصد ارکان پارلیمنٹ کی خدمت کرنانہیں بلکہ ہندوستان کے 140 کروڑ شہریوں کی خدمت کرنا ہے‘‘

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیا کو ایک بیان دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر فخر کا اعادہ کیا کہ 60 سال کے وقفے کے بعد، مسلسل تیسری مدت کے لئے حکومت آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تیسری مدت کی حکومت کی طرف سے بجٹ پیش کرنے کو قوم ایک شاندار واقعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ ،امرت کال کا ایک سنگ میل بجٹ ہے اور حکومت وقتی مدت میں دی گئی ضمانتوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ"یہ بجٹ، موجودہ حکومت کے اگلے پانچ سالوں کی سمت کا تعین کرے گا اور 2047 تک وکست بھارت کے خواب کی مستحکم بنیاد رکھے گا۔"

انہوں نے روشنی ڈالی کہ ہندوستان بڑی معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے، جس میں پچھلے تین سالوں میں تقریباً 8 فیصد ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مثبت نقطہ نظر، سرمایہ کاری اور کارکردگی کی وجہ سے مواقع عروج پر ہیں۔

 

یہ اجاگر کرتے ہوئے کہ تمام لڑائیاں اب سیاسی پارٹیوں کے درمیان لڑی گئی ہیں اور یہ کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد شہریوں نے حکومت کو منتخب کیا ہے، وزیر اعظم نے تمام اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ ایک ساتھ آئیں اور اگلے 5 سال تک ملک کے لیے  جدوجہدکریں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی تنظیموں سے وابستگی سے بالاترہو کر آئندہ ساڑھے چار سال تک پارلیمنٹ کے باوقار پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے قوم سے عہد کریں۔ انہوں نے نصیحت کی "جنوری 2029 میں الیکشن کے میدان میں جائیں، تب تک، واحد ترجیح ملک، اس کے غریب، کسان، خواتین اور نوجوان ہونا چاہیے" ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 میں وکست بھارت کے خوابوں اور قراردادوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے منفی رویے کی وجہ سے بہت سے اراکین پارلیمنٹ کو اپنے خیالات اور اپنے حلقوں سے متعلق مسائل پیش کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔ انہوں نے تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ تمام ممبران، خصوصاً پہلی بار آنے والے ممبران کو اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع دیں۔ جناب مودی نے عوام کو پارلیمنٹ میں منتخب حکومت اور وزیر اعظم کی تقریر کو مسخر کرنے کی کوششوں کے بارے میں یاد دہانی کرائی۔ وزیراعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ’’جمہوری روایات میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے‘‘۔

 

وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ کو یاد دلایا کہ ملک کے عوام نے اپنا منشور ملک کی خدمت کے لئے دیا ہے سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کے لئےنہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ’’ اس کا مقصد اراکین پارلیمنٹ کی خدمت نہیں بلکہ ہندوستان کے 140 کروڑ شہریوں کی خدمت کرنا ہے‘‘۔ خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام اراکین پارلیمنٹ، نتیجہ خیز بات چیت میں اپنا حصہ رسدی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو مثبت خیالات کی ضرورت ہے ،جو اسے آگے لے جائیں۔ "مخالفت کرنے والے خیالات برے نہیں ہیں، بلکہ یہ منفی خیالات ہیں جو ترقی کو روکتے ہیں"۔انہوں نے اس اعتماد کے ساتھ اپنی تقریر کا  اختتام کیا کہ جمہوریت کے اس مندر کو عام شہریوں کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
EPFO's investible corpus more than doubled in 5 years to Rs 24.75 trillion

Media Coverage

EPFO's investible corpus more than doubled in 5 years to Rs 24.75 trillion
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets valiant personnel of the Indian Navy on the Navy Day
December 04, 2024

Greeting the valiant personnel of the Indian Navy on the Navy Day, the Prime Minister, Shri Narendra Modi hailed them for their commitment which ensures the safety, security and prosperity of our nation.

Shri Modi in a post on X wrote:

“On Navy Day, we salute the valiant personnel of the Indian Navy who protect our seas with unmatched courage and dedication. Their commitment ensures the safety, security and prosperity of our nation. We also take great pride in India’s rich maritime history.”