تعلیم کے شعبے میں کئی کلیدی اقدامات کا بھی آغاز کیا
آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت شروع کیے گئے نئے اقدامات تعلیم میں انقلاب پیدا کریں گے اور بھارتی تعلیمی نظام کو عالمی نقشے پر جگہ دلائیں گے: پی ایم
ہم تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں، خوش قسمتی سے ہمارے پاس جدید اور مستقبل پر مبنی نئی تعلیمی پالیسی بھی ہے: پی ایم
عوام کی شرکت ایک بار پھر بھارت کا قومی کردار بن رہا ہے: پی ایم
وزیراعظم کی درخواست کے مطابق اولمپک اور پیرالمپکس میں تمغے پانے والا ہر کھلاڑی 75 اسکولوں کا دورہ کرے گا
تعلیم کے شعبے میں نئی تبدیلی نہ صرف پالیسی پر مبنی ہے بلکہ شرکت پر بھی مبنی ہے: پی ایم
''ودیانجلی -2.0'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کے ساتھ 'سب کا پریاس'کے لیے ملک کے عزم کا ایک پلیٹ فارم ہے: پی ایم
نشٹھا -3.0 اہلیت پر مبنی تدریس ، فنون کے ارتباط اور تخلیقی و تنقیدی سوچ کی ہمت افزائی کرے گا: پی ایم
نشٹھا -3.0 اہلیت پر مبنی تدریس ، فنون کے ارتباط اور تخلیقی و تنقیدی سوچ کی ہمت افزائی کرے گا: پی ایم

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شکشک پروکے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اشاروں کی بھارتی زبان کی لغت(سماعت سے محروم افراد کے لیے یونیورسل ڈیزائن آف لرننگ کے مطابق آڈیو اور متن پر مبنی اشاروں کی زبان کا ویڈیو)، ٹاکنگ بکس(بصارت سے محروم افراد کے لیے آڈیو بک)سی بی ایس ای کا اسکول کے معیار کی یقین دہانی اور تجزیے کا فریم ورک، نپن بھارت اور ودیانجلی پورٹل کے لیے ٹیچروں کا تربیتی پروگرام نشٹھا(تعلیمی رضاکاروں / عطیہ دینے والوں / اسکول کی ترقی کے لیے سی ایس آر تعاون کرنے والوں کی سہولت کے لیے )کا بھی آغاز کیا۔.

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے قومی ایوارڈ جیتنے والے اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ان ٹیچروں کے تعاون کی ستائش کی جنہوں نے ملک میں مشکل وقت میں  طلباء کے مستقبل کو تعمیر کرنے میں تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ، شکشک پرو کے موقع پر ، کئی نئی اسکیموں کا آغاز کیا گیا ہے جو  اس لیے بھی بہت اہم ہے کیوں کہ ملک سردست آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ بھارت آزادی کے 100 سال بعد کیسا ہوگا اس کا عہد کرتے ہوئے وزیراعظم نے وبا کے چیلنج پر کھرا اترنے کے لیے طلباء ، اساتذہ اور پوری تعلیمی برادری کی ستائش کی اور ان سے کہا کہ وہ اس طرح کے مشکل وقت سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم تبدیلی کے دور کے درمیان ہیں، لیکن خوش قسمتی سے ہمارے پاس جدید اور مستقبل پر مبنی نئی تعلیمی پالیسی بھی موجود ہے۔

وزیراعظم نے قومی تعلیمی پالیسی تیار کرنے اور اسے نافذ کرنے میں ماہرین تعلیم ، دیگر ماہرین ، اساتذہ کی ہر سطح پر تعاون کے لیے ستائش کی ۔انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ اپنی اس شرکت کو نئی سطح تک پہنچائیں اور اس میں سماج کو شامل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے سیکٹر میں یہ تبدیلیاں صرف پالیسی پر مبنی نہیں ہے بلکہ شرکت پر بھی مبنی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ودیانجلی -2.0سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس کے ساتھ سب کا پریاس کے لیے ملک کے عہد کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔ اس سماج میں ہمارے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا اور سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار میں اضافے میں تعاون کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے چند برسوں میں عوامی شرکت ایک بار پھر بھارت کا قومی کردار بنتا جا رہا ہے۔ پچھلے 6-7 برسوں میں عوامی شرکت کی قوت کی وجہ سے بھارت میں بہت سی چیزیں کی گئیں جن کے لیے  اس سے پہلے تصور کرنا بھی مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب سماج مل کر کچھ کرتا ہے تو خواہش کے مطابق نتائج کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو نوجوانوں کے مستقبل کی تعمیر میں ہر ایک کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اختتام پزیر اولمپک اور پیرالمپکس میں ہمارے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو یاد کیا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کھلاڑیوں نے ان کی اس درخواست کو قبول کر لیا ہے کہ ہر کھلاڑی آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران کم از کم 75 اسکولوں کا دورہ کرے گا۔ اس سے طلباء کو تحریک حاصل ہوگی اور بہت سے با صلاحیت طلباء کھیلوں کے شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی ہو سکے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے تعلیم صرف شمولیت والی ہی نہیں بلکہ یکساں بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ڈیجیٹل آرکیٹیکچر یعنی این –ڈیئرکی تعلیم میں عدم برابری کو ختم کرنے اور اسے جدید بنانے میں اہم رول ادا کرنے کی امید ہے۔ این – ڈیئر اسی طرح سے مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے درمیان 'بہترین رابطہ 'کے طور پر کام کرسکے گا جیسا کہ  یو پی آئی نے بینکنگ کے سیکٹر میں انقلاب پیدا کرنے میں ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک تعلیم کے ایک حصے کے طور پر ٹاکنگ بکس اور آڈیو بکس جیسی تکنیکی تیاریاں کر رہا ہے۔

اسکولوں کے معیاری تجزیے اور یقین دہانی کے فریم ورک (ایس کیو اے اے ایف)جسے آج چالو کیا گیا ، درسیات ، تدریسیات ، تجزیہ، بنیادی ڈھانچہ، شمولیت والی سرگرمیاں اور حکمرانی کے عمل جیسے مختلف پہلوؤں کے مشترکہ سائنسی فریم ورک کی عدم موجودگی میں صلاحیت کی کمی کو دور کرے گا۔ ایس کیو اے اے ایف اس عدم برابری کو ختم کرنے میں مدد کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے اس دور میں ہمارے ٹیچروں نے نئے نظام کے بارے میں علم حاصل کیا ہے اور نئی تکنیک کو تیزی سے اپنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک نشٹھا ٹریننگ پروگرام کے ذریعہ ان تبدیلیوں کے بارے میں اساتذہ کو تیار کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے اساتذہ نہ صرف عالمی معیار پر پورے اترے ہیں بلکہ ان کا اپنا خصوصی دارالحکومت بھی ہے۔ یہ خصوصی دارالحکومت  اور خصوصی قوت ان کے باطن میں موجود بھارتی کلچر کی ایک مخصوص قوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ٹیچر نہ صرف پیشہ ور کے طور پر اپنے کام پر غور کرتے ہیں بلکہ ان کے لیے تدریس ، انسانی ہمدردی اور اخلاقی ذمہ داری بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے ہمارے ٹیچروں اور طلباء کےدرمیان وہ بہترین تعلقات نہیں ہیں جو بچوں اور ٹیچروں کے درمیان ہونے چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعلقات پوری زندگی کے لیے ہوتے ہیں۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Parliament on verge of history, says PM Modi, as it readies to take up women's bills

Media Coverage

Parliament on verge of history, says PM Modi, as it readies to take up women's bills
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to visit Karnataka on 15th April
April 14, 2026
PM to inaugurate Sri Guru Bhairavaikya Mandira at Sri Kshetra Adichunchanagiri in Mandya
Sri Guru Bhairavaikya Mandira is a memorial dedicated to Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji, the 71st Pontiff of Sri Adichunchanagiri Mahasamsthana Math
PM to also jointly release the book titled “Saundarya Lahari and Shiva Mahimna Stotram” along with former Prime Minister Shri H. D. Deve Gowda ji

Prime Minister, Shri Narendra Modi will visit Karnataka on 15th April 2026. At around 11 AM, Prime Minister will inaugurate the Sri Guru Bhairavaikya Mandira at Sri Kshetra Adichunchanagiri in Mandya district. He will also address the gathering on the occasion.

During the visit, Prime Minister will also jointly release the book titled “Saundarya Lahari and Shiva Mahimna Stotram” along with former Prime Minister Shri H. D. Deve Gowda ji.

Sri Guru Bhairavaikya Mandira is a memorial dedicated to the revered seer, Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji, the 71st Pontiff of Sri Adichunchanagiri Mahasamsthana Math. Constructed in the traditional Dravidian architectural style, the Mandira stands as a tribute to the life and legacy of the late seer. The Mandira is envisioned not only as a place of reverence but also as a source of inspiration for future generations.

Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji was widely respected for his lifelong commitment to social service, having established numerous educational institutions and healthcare facilities. He firmly believed that service to society is the highest form of worship, and his teachings transcended barriers of caste, creed, and region, inspiring millions.