وزیراعظم نریندر مودی نے آج بھارتی نابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا، جس نے حال ہی میں نابینا خواتین کے ٹی-20 عالمی کپ میں شاندار فتح حاصل کی ہے۔اس موقع پر جناب مودی نے کھلاڑیوں سے نہایت گرمجوشی کے ساتھ بات چیت کی اور کھلاڑیوں نے بھی ٹورنامنٹ کے دوران کے اپنے تجربات اُن سے شیئر کیے۔





ایکس پر اپنے پیغام میں جناب مودی نے کہا:
“نابینا خواتین کے ٹی-20 عالمی کپ جیتنے والی بھارتی نابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنا واقعی خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے جو اپنے تجربات شیئر کیےوہ واقعی متاثر کن تھے۔”
It was a delight to host the Indian Blind Women’s Cricket Team that won the Blind Women’s T20 World Cup! They shared their experiences, which were very inspiring indeed. pic.twitter.com/ar6SuQWHC9
— Narendra Modi (@narendramodi) November 27, 2025


