وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم عالی جناب بنجامن نیتن یاہو سے بات کی اور صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر انہیں مبارکباد دی۔
جناب مودی نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے پر طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل یا مظہر میں ہو دنیا میں کہیں بھی ناقابل قبول ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا :
‘‘صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر مبارکباد دینے کے لیے اپنے دوست وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو فون کیا۔ ہم یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے پر طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو یا مظہر میں ہو دنیا میں کہیں بھی ناقابل قبول ہے۔
@Netanyahu’’
Called my friend, Prime Minister Netanyahu, to congratulate him on the progress made under President Trump’s Gaza peace plan. We welcome the agreement on the release of hostages and enhanced humanitarian assistance to the people of Gaza. Reaffirmed that terrorism in any form or…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 9, 2025


