وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو ویمنز ایشیا کپ 2025 میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی، جہاں انہوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔
وزیر اعظم نے آج ‘‘ایکس’’ پر ایک پیغام میں کہا:
‘‘ہماری بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ 2025 میں سلور میڈل جیت کر قوم کو فخر کا موقع دیا ہے۔ انہیں مبارکباد۔ ان کا عزم اور ٹیم اسپرٹ واقعی قابلِ تعریف ہے۔مستقبل کے لیے انہیں نیک خواہشات۔’’
Our Indian Women’s Hockey Team has made the nation proud by winning the Silver Medal in the Women’s Asia Cup 2025. Congratulations to them. Their determination and team spirit are simply outstanding. Wishing them the very best for the times to come. pic.twitter.com/ZQJQQctBLV
— Narendra Modi (@narendramodi) September 14, 2025


