وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری سکھ دیو سنگھ ڈھینڈسا جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا:
"وہ ایک قدآور مدبر تھے جنہیں زبردست دانشمندی حاصل تھی اور جو عوامی خدمت کے تئیں غیر متزلزل عزم رکھتے تھے۔ ان کا پنجاب، وہاں کے عوام اور ثقافت کے ساتھ ہمیشہ گہرا تعلق قائم رہا۔"
وزیر اعظم نے ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا:
"شری سکھدیو سنگھ ڈھینڈساجی کا انتقال ہمارے ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ ایک قدآور مدبر تھے، جنہیں زبردست دانشمندی حاصل تھی اور جو عوامی خدمت کے تئیں غیر متزلزل عزم رکھتے تھے۔ ان کا پنجاب، وہاں کے عوام اور ثقافت کے ساتھ ہمیشہ گہرا تعلق قائم رہا۔ وہ دیہی ترقی، سماجی انصاف اور ہمہ جہت ترقی جیسے مسائل کے مضبوط حامی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ ہماری سماجی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کیا۔ مجھے کئی برسوں تک ان کو جاننے اور مختلف امور پر قریبی تبادلہ خیال کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ اس غم کی گھڑی میں میری ہمدردیاں اُن کے اہلِ خانہ اور حامیوں کے ساتھ ہیں۔"
The passing of Shri Sukhdev Singh Dhindsa Ji is a major loss to our nation. He was a towering statesman with great wisdom and an unwavering commitment to public service. He always had a grassroots level connect with Punjab, its people and culture. He championed issues like rural… pic.twitter.com/zxDahJrNBO
— Narendra Modi (@narendramodi) May 28, 2025


