وزیر اعظم کی سیکریٹریوں کے ساتھ ملاقات

Published By : Admin | June 10, 2019 | 20:56 IST
Credit for pro-incumbency must go to the team of officials:PM
Mandate reflects the will and aspirations of the people to change the status quo, and seek a better life for themselves.:PM
All Ministries must focus on steps to improve "Ease of Living": PM

 

نئی دلّی، 10 جون/وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 جون، 2019 کو حکومت ہند کے تمام سیکریٹریوں کے ساتھ لوک کلیان مارگ پر ملاقات کی۔مرکزی وزراء جناب راج ناتھ سنگھ، جناب امت شاہ، محترمہ نرملا سیتا رمن اور ڈاکٹر جتندر سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کابینہ سیکریٹری جناب پی۔ کے۔ سنہا نے اس ملاقات کی شروعات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں کس طرح ڈائرکٹر / ڈپٹی سیکریٹری سطح تک کے تمام افسران سے براہ راست ملاقاتیں کی ہیں۔

                کابینہ سیکریٹری نے واضح کیا کہ سیکریٹریوں کے سامنے دو اہم امور پیش نظر رہیں گے  (i)  ہر وزارت کے لئے واضح طور پر سنگ میل کے ساتھ طے شدہ ایک پانچ سالہ منصوبہ دستاویز، (ii)  ہر وزارت میں ایک اثر اندازکن فیصلہ جس کے لئے منظوریاں، 100 دنوں کے اندر اندر لی جائیں گی۔

                ملاقات کے دوران، متعدد سیکریٹریوں نے اپنے نظریات اور خیالات پیش کئے جن میں انتظامی فیصلہ سازی، زراعت ، دیہی ترقیات اور پنچایتی راج، آئی ٹی پہل قدمیاں، تعلیمی اصلاحات، صحتی دیکھ بھال، صنعتی پالیسی، اقتصادی ترقی، ہنر مندی فروغ  وغیرہ امور شامل تھے۔ ۔

                ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے جون، 2014 میں سیکریٹریوں کے ساتھ ہوئی اپنی اولین ملاقات کو یاد کیا۔  انہوں نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات نے ایک مثبت کامیابی طے کی ہے، جس کا سہرا تمام اہلکاروں کی ٹیم کے سر بندھنا چاہئیے، جنہوں نے سخت محنت کی، اسکیموں کو عملی جامہ پہنایا اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران شاندار زمینی نتائج بر آمد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کے انتخابات نے ایک مثبت رائے دہی طے کی ہے جو کہ روز مرہ کے تجربات کی بنیاد پر ایک عام آدمی کے احساسات کی آئینہ دار ہے۔

                وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی ووٹروں نے آئندہ پانچ برسوں کے لئے نظریات کا خاکہ پیش کر دیا ہے، اور اب ہمارے سامنے یہ ایک موقع ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی وسیع توقعات کو چیلنج کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئیے بلکہ اسے اپنے لئے ایک موقع سمجھنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ذریعہ حکومت سازی کا یہ اختیار عوام کے ذریعہ تبدیلی اور ان کے لئے ایک بہتر زندگی کی تلاش کا عکاس ہے۔

                وزیر اعظم نے آبادی کی شکل میں حاصل بالا دستی کا فائدہ اٹھانے کے موضوع پر کہا کہ یہ انتہائی ضروری امر ہے کہ آبادی کی کثرت کا استعمال موثر ڈھنگ سے کیا جائے۔ مرکزی حکومت کا ہر محکمہ اور ہر ریاست کا ہر ضلع بھارت کو پانچ ٹریلین ڈالر کی اقتصادیات والا ملک بنانے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔

                وزیر اعظم نے   ”ایز آف ڈوئنگ بزنس“ کے ضمن میں کہا کہ بھارت کی  یہ پیش رفت چھوٹے تاجروں اور صنعتوں کو بڑی سہولیات پیش کرنے کی آئینہ دار ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہر وزارت کو ایز آف لوِنگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے۔

                وزیر اعظم نے کہا کہ پانی، ماہی گیری اور مویشی پروری حکومت کے لئے اہم شعبے ہوں گے۔

                وزیر اعظم نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران انہوں نے محسوس کیا ہے کہ ملک کو آگے لے جانے کے لئے سیکریٹریوں کے پاس نظریہ، عہد بستگی اور توانائی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹیم پر فخر ہے۔ انہوں نے بہتر نتائج کے حصول اور صلاحیت کے استعمال کے لئے  ہر محکمے میں ہر ایک سے تکنالوجی کو استعمال کرنے پر زور دیا۔

                وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے 75 سال کے سنگ میل کے   لئے ہر محکمہ کو نشانہ متعین کرنا چاہئیے تاکہ یہ ملک کی ترقی و فروغ میں ہر فرد کے  تعاون کے لئے باعث تحریک ہو۔  انہوں نے ہر فرد پر زور دیا کہ عوام کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے کوشش کرے۔ 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
UAE to launch 16 new centres for Indian passport and visa services from July 1

Media Coverage

UAE to launch 16 new centres for Indian passport and visa services from July 1
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam emphasising that well-ordered standards must guide human conduct
May 20, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared a Sanskrit Subhashitam, noting that righteous conduct is like a lamp that illuminates not only an individual but the entire society. Shri Modi highlighted that adopting this very ideal, the people of our country are engaged in nation-building today with complete restraint, capability, and devotion to duty.

The Prime Minister posted on X:

"श्रेष्ठ आचरण वह दीपक है, जिससे व्यक्ति के साथ-साथ समाज भी आलोकित होता है। इसी आदर्श को अपनाते हुए हमारे देशवासी आज पूरे संयम, सामर्थ्य और कर्तव्यनिष्ठा से राष्ट्र निर्माण में जुटे हुए हैं।

तस्माच्छास्त्रं प्रमाणं ते कार्याकार्यव्यवस्थितौ।
ज्ञात्वा शास्त्रविधानोक्तं कर्म कर्तुमिहार्हसि।।"

The determination of what ought to be done and what ought not to be done should not rest upon subjective opinion or momentary impulse but upon a well-ordered standard grounded in the Śāstra, which imparts direction and discipline to conduct. Therefore, a person ought to act in accordance with that established system of standards, so that one's conduct becomes balanced, validated and meaningful.