نئی دہلی،06جولائی/  وزیراعظم جناب نریندر مودی ، 7جولائی 2018 کو جے پور، راجستھان کے دورہ پر رہیں گے۔ وزیراعظم ،وہاں ایک بڑی عوامی ریلی میں حکومت ہند اور راجستھان حکومت کی اسکیموں کے 12 مستفدین کے ذریعہ مشترک کئے گئے تجربات کی سمعی اور بصری (آڈیو ویژول) پرزنٹیشن  دیکھیں گے۔ یہ پرزنٹیشن ، راجستھان کی وزیراعلیٰ محترمہ وسندھرا راجے سندھیا کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ ان اسکیموں میں درج ذیل اسکیمیں شامل ہیں :

  • پردھان منتری اجولا یوجنا
  • پردھان منتری مدرا یوجنا
  • پردھان منتری آواس یوجنا
  • اسکل انڈیا
  • راشٹریہ بال سواستھ کاریہ کر م
  • مکھ منتری راج شری یوجنا
  • بھاما شاہ سواستھ  بیما یوجنا
  • مکھ منتری جل سواولمبن ابھیان
  • شرمک کلیان کارڈ
  • مکھ منتری پالن ہار یوجنا
  • چھاتر اسکوٹی وترن یوجنا
  • دین دیال اپادھیائے ورشٹھ ناگرک  تیرتھ یاترا یوجنا

وزیراعظم وہاں ،13 شہری بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جن کی کل لاگت 2100 کروڑ روپے سے زیادہ آنے کا امکان ہے۔ ان پروجیکٹوں میں سے اہم پروجیکٹ ذیل میں دیئے گئے ہیں:

  • اُدے پور شہر کے لئے مربوط پیکج
  • اجمیر کے لئے ایلیویٹیڈ روڈ پروجیکٹ
  • اجمیر ، بھیلواڑہ ، ہنومان گڑھ، سیکر اور ماؤنٹ آبو میں پانی کی سپلائی اور سیوریج پروجیکٹ
  • دھولپور ، ناگوڑ، الور اور جودھپور میں ایس ٹی پی کا اپگریڈیشن
  • بوندی ، اجمیر اور بیکانیر کے اضلاع میں پردھان منتری آواس یوجنا (شہری ) کے تحت پروجیکٹ
  • دشہرا میدان (مرحلہ 2) ، کوٹہ

وزیراعظم جناب نریندر مودی وہاں عوامی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Led by iPhones, India sees highest Q1 smartphone exports by value

Media Coverage

Led by iPhones, India sees highest Q1 smartphone exports by value
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 جولائی 2026
July 29, 2026

Aatmanirbhar & Eco-Conscious: PM Modi’s Record of Results in Conservation, Banking, Exports & Beyond