نئی دہلی ،11ستمبر :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی 11ستمبر،2018کوصبح 1030بجے ‘پوشن ماہ ’’پروگرام کے تحت ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ آشا، اے این ایم اورآنگن واڑی کے لاکھوں کارکنان اورصحتی مستفضین سے گفت وشنید کریں گے ۔

‘‘پوشن ماہ ’’(تغذیہ کے نام وقف مہینہ ) ستمبر2018میں ملک بھرمیں منایاجارہاہے ۔اس کامقصد ملک کے ہرگھرتک تغذیہ کی اہمیت کے پیغام کو پہنچاناہے ۔

یہ کوشش پوشن ابھیا ن ( قومی تغذیہ مشن ) کے مقاصد کو مزید آگے بڑھائے گی ، جس کے لئے مرکزی سرکارنے نومبر2017میں اس کی شروعات کی تھی ۔ اس مشن کا مقصد قدکی نشونمأ ،سوئے تغذیہ ،خون کی کمی اور ولادت کے وقت بچوں میں وزن میں معمول سے کمی ،کے معاملات کم کرناہے ۔ پوشن ابھیان کے تحت سرکارنے قدکی نشونمأرک جانے ، سوئے تغذیہ ، خون کی کمی (چھوٹے بچوں ، خواتین اور نوجوان لڑکیوں میں )ولادت کے وقت وزن کی کمی کے تناسب میں سالانہ بالترتیب 2فیصد ، 2فیصد ، 3فیصد ، اور2فیصد کمی لانے کا نشانہ مقررکیا ہے ۔

اس مقصد کے تحت ، وزیراعظم ، اس مشن میں شامل مختلف شراکت داروں کے ساتھ گفت وشنید کریں گے ۔یہ پروگرام تغذیہ سے متعلق کامیابی کی داستانوں کوباہم ساجھاکرنے کا ایک ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Vietnam group to invest $8.5 billion in Maharashtra

Media Coverage

Vietnam group to invest $8.5 billion in Maharashtra
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 8 اپریل 2026
April 08, 2026

Bold Vision, Tangible Wins: PM Modi’s India Leads in AI, EVs, Nuclear & Inclusive Entrepreneurship