نئی دلّی  ،  14 ستمبر 2020 /  وزیراعظم جناب نریندر مودی15ستمبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار میں شہری انفراسٹراکچر سے متعلق 7 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ان میں سے 4 پروجیکٹ پانی کی سپلائی سے متعلق ہیں، 2 پروجیکٹ سیوریج ٹریٹمنٹ کے لیے اور ایک پروجیکٹ ندی کے کنارے والے علاقے کی ترقی (ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ) کے لیے ہے۔ ان تمام پروجیکٹوں کی کل لاگت 541 کروڑ روپے ہے۔  ان پروجیکٹوں کا نفاذ بہار کے شہری ترقی اور ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ  کے تحت آنے والے  بڈکو کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر بہار کے وزیراعلی موجود رہیں گے۔

تفصیلات:

وزیراعظم کے ذریعے پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے ماتحت آنے والے  بیور اور کرم لیچک علاقے میں نمامی گنگے کے تحت سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔

وزیراعظم سیوان میونسپل کونسل اور چھپرا میونسپل کارپوریشن میں امرت مشن کے تحت پانی کی سپلائی کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔  ان دونوں پروجیکٹوں سے مقامی باشندوں کو دن میں 24گھنٹے پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا۔

وزیراعظم کے ذریعے امرت مشن کے تحت مونگیرواٹرسپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس اسکیم سے مونگیر میونسپل کارپوریشن کے باشندوں کو پائپ لائن کے ذریعے پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہو گی۔ جمال پور میونسپل کونسل میں امرت مشن کے تحت جمال پور واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم کے ذریعے نمامی گنگے کے تحت زیر تعمیر مظفر پور ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس پروجیکٹ  کے تحت مظفر پور میں تین گھاٹ (پوروی اکھاڑہ گھاٹ، سیدھی گھاٹ اور چندواڑہ گھاٹ) تیار کیے جائیں گے۔ ندی کے کنارے بنیادی سہولیات جیسے بیت الخلا، معلومات فراہم کرنے کی کھڑکی، کپڑے بدلنے کے لیے کمرہ، چلنے کا راستہ، نگرانی کرنے کے لیے ٹاور وغیرہ مہیا کرائی جائیں گی۔ ان گھاٹوں پر سیکورٹی، سائن بورڈ اور روشنی کے معقول انتظامات کیے جائیں گے۔ ندی کے کنارے کے ان علاقوں کی ترقی سے سیاحت میں اضافہ ہوگا اور یہ مقامات مسقبل میں توجہ کا مرکز بنیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India among Asia-Pacific's most AI-ready healthcare markets: Report

Media Coverage

India among Asia-Pacific's most AI-ready healthcare markets: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi arrives in Paris
June 18, 2026

PM Modi arrived in Paris, France, to a warm welcome by the Indian diaspora.

During the visit, PM Modi will attend the VivaTech 2026 alongside President Macron. India will have the largest national pavilion at this edition, a fitting symbol of the enormous potential for partnership between Indian and European innovation ecosystems. The PM will also meet the members of the vibrant Indian community in Paris.