Share
 
Comments

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 – 24 جون ، 2022 ء کو چین کے صدر شی جن پنگ کی صدارت میں ورچوئل طور پر منعقدہ 14ویں برکس سربراہ کانفرنس میں  بھارتی شرکت کی قیادت کی ۔  23 جون کو ہونے والی ، اِس سربراہ کانفرنس میں برازیل کے صدر جیر بولسو نارو، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے بھی  شرکت کی ۔  سربراہ اجلاس کے غیر برکس تعلقات کے زمرے میں عالمی پیش رفت پر اعلیٰ سطحی مذاکرات 24 جون کو منعقد ہوئے ۔

23 جون کو لیڈروں نے انسداد دہشت گردی، تجارت، صحت، روایتی ادویات، ماحولیات، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع، زراعت، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے شعبوں سمیت عالمی تناظر میں اہم امور پر تبادلہ ٔخیال کیا۔  اس میں کثیر جہتی نظام میں اصلاحات ، کووڈ – 19 عالمی وباء ، عالمی اقتصادی بحالی اور دیگر امور بھی شامل تھے ۔

 وزیر اعظم نے برکس کی شناخت کو مستحکم کرنے پر زور دیا اور برکس کی دستاویزات، برکس ریلوے ریسرچ نیٹ ورک کے لئے آن لائن ڈاٹا بیس قائم کرنے اور  ایم ایس ایم ایز کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے کی تجویز پیش کی ۔  بھارت برکس  ملکوں میں اسٹارٹ اپس کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے کی خاطر ، اِس سال برکس اسٹارٹ اَپس تقریب کا انعقاد کرے گا ۔ وزیر اعظم نے ، اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ برکس ارکان کے طور پر ہمیں ایک دوسرے کی سلامتی کو سمجھنا چاہیئے اور دہشت گرد قرار دیئے جانے  میں باہمی تعاون فراہم کرنا چاہیئے اور اس اہم معاملے کو سیاسی شکل نہیں دی جانی چاہیئے ۔  سربراہ اجلاس کے اختتام پر برکس لیڈروں نے ’’ بیجنگ اعلانیہ ‘‘ کو منظوری دی ۔

         24 جون کو، وزیر اعظم نے افریقہ، وسطی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل سے کیریبین  تک بھارت کی ترقیاتی شراکت داری ؛ ایک آزاد ، کھلے جامع اور اصولوں پر مبنی سمندری علاقے  پر بھارت کی توجہ ؛ بحیرۂ ہند کے خطے سے لے کر بحرالکاہل تک تمام  ملکوں کی علاقائی سالمیت اور اقتدارِ اعلیٰ کے لئے احترام ؛ اور کثیر جہتی نظام میں اصلاحات  پر زور دیا  کیونکہ ایشیا کا ایک بڑا حصہ ، پورا افریقہ اور لاطینی امریکہ  کی عالمی فیصلہ سازی میں کوئی آواز نہیں ہے ۔

وزیراعظم نے سرکلر معیشت کی اہمیت کا اجاگر کیا اور ماحولیات کے طرز زندگی ( لائف ) مہم میں شامل ہونے کے لئے شریک ملکوں کے شہریوں کو مدعو کیا ۔ شرکت کرنے  والے مہمان ملکوں میں الجیریا ، ارجنٹینا ، کمبوڈیا، مصر، ایتھوپیا، فجی، انڈونیشیا، ایران، قزاقستان، ملیشیا، سینیگال، تھائی لینڈ اور ازبکستان  شامل تھے۔

         اس سے پہلے 22 جون کو برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے برکس بزنس کونسل اور برکس ویمن بزنس الائنس کی ستائش کی ، جنہوں نے کووڈ – 19 وباء کے باوجود اپنا کام جاری رکھا۔ وزیر اعظم نے برکس کی کاروباری برادری کو مشورہ دیا کہ وہ سماجی اور اقتصادی چیلنجوں کے لئے ٹیکنا لوجی پر مبنی حل کے شعبے ، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز میں مزید تعاون کریں ۔

 

Explore More
وزیر اعظم کی پریکشا پہ چرچا پی  ایم مودی کے ساتھ کا متن

Popular Speeches

وزیر اعظم کی پریکشا پہ چرچا پی ایم مودی کے ساتھ کا متن
PM Narendra Modi continues to be most popular global leader with approval rating of 74%: Survey

Media Coverage

PM Narendra Modi continues to be most popular global leader with approval rating of 74%: Survey
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 13 اگست 2022
August 13, 2022
Share
 
Comments

Our Prime Minister Narendra Modi continues to be the most popular among global leaders.

Owing to the leadership of PM Modi, India shines bright on multiple fronts today. Citizens show appreciation.