Today women are excelling in every sphere: PM Modi
It is important to recognise the talent of women and provide them with the right opportunities: PM Modi
Self Help Groups have immensely benefitted people in rural areas, especially women: PM Modi
To strengthen the network of Self Help Groups across the country, Government is helping them economically as well as by providing training: PM

نئی دہلی،12جولائی / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو برج کے ذریعے ملک بھر کے سیلف ہیلپ گروپس کے ممبروں اور دین دیال انتودیا یوجنا سے فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم کی اس بات چیت پروگرام میں مختلف سیلف ہیلپ گروپس کی نمائندگی کرنے والی ایک کروڑ سے زیادہ خواتین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ویڈیو پروگرام کے ذریعے مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ بات چیت کی سیریز میں یہ 9 ویں بات چیت تھی ۔ مختلف ریاستوں کے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کے ساتھ بات چیت کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر ممبر عہد ، اجتماعی کوششوں اور صنعت کاری کی ایک تحریک دینے والی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورتیں صنعت کاری میں مصروف ہیں۔ ان کے پاس مشکل حالات کے دوران خود اعتمادی حاصل کرنے کی زبردست اندرونی طاقت ہے اور انہیں صرف کار کردگی دکھانے کے لئے مواقع کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ خواتین کے تعاون کے بغیر متعدد سیکٹر، خاص کر زراعت اور ڈیری کے بارے میں سوچنا بھی نا ممکن ہے۔ یہ پورے ملک میں عورتوں کو با اختیار بنانے کا سچا جذبہ ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بات چیت کے دوران کہا کہ دین دیال انتودیہ یوجنا –نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن ’دیہی علاقوں میں روزی روٹی کا قومی مشن ‘تمام ریاستوں میں شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد ڈھائی لاکھ گرام پنچایتوں میں کروڑوں کنبوں تک پہنچنا ہے اور انہیں روزی روٹی کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لئے تمام ریاستوں اور افسروں کو بھی مبارکباد دی ۔

سیلف ہیلپ گروپس کے بارے میں بات کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپس غریبوں ، خصوصاً معاشرے کی دیہی طبقوں کے غریب کی عورتوں کے لئے معاشی اور سماجی ترقی میں اہم رول ادا کر تے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2011 اور 2014 کے مقابلے میں پچھلے چار سال کے عرصے میں سیلف ہیلپ گروپوں کی تعداد چار گنا ہو گئی ہے۔ اس سے دیہی علاقوں میں روزگار پیدا ہو رہے ہیں اور صنعت کاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2011 اور 2014 کے تین سال کے دوران صرف پانچ لاکھ سیلف ہیلپ گروپ تشکیل دیئے گئے۔ جو 52 لاکھ کنبوں کو کور کرتے ہوئے جبکہ 2014 کے بعد سے اضافی 20 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس بنائے گئے ،جنہوں نے سوا دو کروڑ کنبوں کو کور کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں سیلف ہیلپ گروپس کو فروغ دینے کے لئے تربیت ، مالی امداد اور مواقع بھی فراہم کر رہی ہے ۔ مہیلا کسان سشکتی کرن پریوجنا کے ذریعے 33 لاکھ سے زیادہ خواتین کسانوں کو تربیت دی گئی ۔ فی الحال پورے دیہی ہندوستان میں تقریباً 5 کروڑ خواتین کی سرگرم شرکت کے ساتھ 45 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دین دیال انتودیا یوجنا کے ذریعے دیہی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے خاص توجہ دی گئی ہے۔ ایک بہتر زندگی کے لئے نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی غرض سے روزگار کے ساتھ ساتھ خود روزگار کی تربیت دی گئی ہے۔ جناب مودی نے مزید بتایا کہ 600 دیہی خود روزگار تربیتی ادارے کے ذریعے ہنر مندی کے فروغ میں تقریباً 28 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے اور تقریباً 19 لاکھ کو روزگار دیا گیا ہے۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم نے ویلیو ایڈیشن اور ویلیو چین اپروچ کی اہمیت کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ انہوں نے سیلف ہیلپ گروپوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اشیاء اور سامان فروخت کرنے کے لئے گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس میں اندراج کرائیں ۔

وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ممبروں نے اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ جوڑنے پر کامیابی کی داستانیں بتائیں ۔ وزیراعظم نے اس بات کے لئے تعریف کی کس طرح غریب عورتوں نے اپنی خود اعتمادی کے ساتھ اور تمام مشکلات کے باوجود حالات کا مقابلہ کیا۔

فیض پانے والی خواتین نے بھی وضاحت کی کہ کس طرح سیلف ہیلپ گروپوں نے ان کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔ وزیراعظم نے فیض پانے والوں سے کہا کہ وہ نریندر مودی ایپ کے ذریعے اپنے خیالات اور فوٹو ساتھ اپنی کامیابی کی داستانیں بھیجیں۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Since 2019, a total of 1,106 left wing extremists have been 'neutralised': MHA

Media Coverage

Since 2019, a total of 1,106 left wing extremists have been 'neutralised': MHA
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Welcomes Release of Commemorative Stamp Honouring Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II
December 14, 2025

Prime Minister Shri Narendra Modi expressed delight at the release of a commemorative postal stamp in honour of Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II (Suvaran Maran) by the Vice President of India, Thiru C.P. Radhakrishnan today.

Shri Modi noted that Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II was a formidable administrator endowed with remarkable vision, foresight and strategic brilliance. He highlighted the Emperor’s unwavering commitment to justice and his distinguished role as a great patron of Tamil culture.

The Prime Minister called upon the nation—especially the youth—to learn more about the extraordinary life and legacy of the revered Emperor, whose contributions continue to inspire generations.

In separate posts on X, Shri Modi stated:

“Glad that the Vice President, Thiru CP Radhakrishnan Ji, released a stamp in honour of Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II (Suvaran Maran). He was a formidable administrator blessed with remarkable vision, foresight and strategic brilliance. He was known for his commitment to justice. He was a great patron of Tamil culture as well. I call upon more youngsters to read about his extraordinary life.

@VPIndia

@CPR_VP”

“பேரரசர் இரண்டாம் பெரும்பிடுகு முத்தரையரை (சுவரன் மாறன்) கௌரவிக்கும் வகையில் சிறப்பு அஞ்சல் தலையைக் குடியரசு துணைத்தலைவர் திரு சி.பி. ராதாகிருஷ்ணன் அவர்கள் வெளியிட்டது மகிழ்ச்சி அளிக்கிறது. ஆற்றல்மிக்க நிர்வாகியான அவருக்குப் போற்றத்தக்க தொலைநோக்குப் பார்வையும், முன்னுணரும் திறனும், போர்த்தந்திர ஞானமும் இருந்தன. நீதியை நிலைநாட்டுவதில் அவர் உறுதியுடன் செயல்பட்டவர். அதேபோல் தமிழ் கலாச்சாரத்திற்கும் அவர் ஒரு மகத்தான பாதுகாவலராக இருந்தார். அவரது அசாதாரண வாழ்க்கையைப் பற்றி அதிகமான இளைஞர்கள் படிக்க வேண்டும் என்று நான் கேட்டுக்கொள்கிறேன்.

@VPIndia

@CPR_VP”