وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کے صدرہز ایکسی  لینس ایمینوئل میکرون کے ساتھ نئی ایئر انڈیا-ایئربس شراکت داری کی لانچ کے موقع پر ایک ویڈیو کال میں  حصہ لیا


شراکت داری کے تحت ایئر انڈیا، ایئر بس سے 250طیارے خریدے گی؛یہ ہند-فرانس اسٹریٹیجک شراکت داری کی مضبوطی کا عکاس ہے

وزیر اعظم نے ہندوستان میں شہری ہوابازی بازار کی تیزی سے توسیع اور ترقی پر روشنی ڈالی، جو ہندوستان اور باقی دنیا کے درمیان زیادہ کنکٹی ویٹی کو رفتار دے گا

وزیر اعظم نے ہندوستان میں فرانسیسی کمپنیوں کی مضبوط موجودگی کی ستائش کی اور فرانس کے ایرواسپیس انجن مینوفیکچرر سیفران(ایس  اے ایف آر اے این)کے ذریعے ہندوستان میں اپنی سب سے بڑی ایم آر او سہولت قائم کرنے کے حالیہ فیصلے کا ذکر کیا

 

وزیراعظم نے  ہند-فرانس تعلقات کو آگے لے جانے میں ان کی شراکت داری کے لئے صدر میکرون کا شکریہ اداکیا اور ہندوستان کی جی20صدارت کے تحت ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار یا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایئر انڈیا اور ایئر بس کے درمیان شراکت داری کی لانچ کے موقع پر فرانس کے صدر ہز ایکسی لینس ایمینوئل میکرون ،ایمیریٹس ، ٹاٹا  سنس، جناب رتن ٹاٹا ، ٹاٹا سنس بورڈ کے چیئرمین جناب این چندرشیکھرن، ایئر انڈیا کے سی ای او جناب   کیمبل وِلسن اور ایئر بس کے سی ای او جناب گیلوم فیوری کے ساتھ   ایک ویڈیو کال میں حصہ لیا۔

ایئر انڈیا اور ایئر بس کے درمیان ایئر انڈیا کو250 طیاروں، 210سنگل-ایسل اے320 نیوس اور 40 وائیڈ باڈی اے 350 کی سپلائی کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔

شہری ہوابازی سیکٹر کے اِن دو کھلاڑیوں کے درمیان یہ تجارتی شراکت داری ہند-فرانس اسٹریٹیجک شراکت داری کی طاقت کی عکاسی کرتی ہے، جس کی اس سال 25ویں سالگرہ ہے۔

 

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندوستان میں شہری ہوابازی بازار کی تیزی سے توسیع اور ترقی پر روشنی ڈالی، جو ہندوستان اور دنیا کے باقی حصوں کے درمیان زیادہ کنکٹی ویٹی کو رفتار دے گا اور اس کے تبادلے میں ہندوستان میں سیاحت اور کاروبار کی حوصلہ افزائی ہوگئی۔

ہندوستان میں فرانسیسی کمپنیوں کی مضبوط موجودگی کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے فرانسیسی ایرو اسپیس انجن مینوفیکچرر ایس اے ایف آر اے این کے ذریعے ہندوستانی اور بین الاقوامی کیریئر دونوں کے لئے طیارہ انجنوں کی خدمات کے لئے ہندوستان میں اپنی سب سے بڑی ایم آر او سہولت قائم کرنے کے حالیہ فیصلے کو بھی یاد کیا۔

وزیر اعظم نے ہند-فرانس تعلقات کو آگے لے جانے میں ان  کی شراکت داری کے لئے صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian public relations industry pegged to reach ₹4,500 cr by 2030: Report

Media Coverage

Indian public relations industry pegged to reach ₹4,500 cr by 2030: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam greeting all the devotees of Lord Shiva on the commencement of the sacred Shri Amarnath Yatra
July 03, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam, greeting all the devotees of Lord Shiva on the commencement of the sacred Shri Amarnath Yatra from today:

“वाग्बुद्धिचित्तकरणैश्च तपोभिरुग्रैः
शक्यं समाकलयितुं न यदीयरूपम्।

तं भक्तिभावसुलभं शरणं नतानां
नित्यं भजाम्यऽमरनाथमहं दयालुम्॥"

The Subhashitam says, "I daily worship the merciful Lord Amarnath, whose nature cannot be comprehended through speech, intellect, mind, the senses, or even through severe finances, who is easily attainable through devotion, and who is the refuge of those who bow before him."

The Prime Minister wrote on X;

समस्त शिवभक्तों को पावन-पुनीत श्री अमरनाथ यात्रा के शुभारंभ की अनंत शुभकामनाएं! बाबा बर्फानी के दिव्य दर्शन की यह यात्रा आप सभी के जीवन में सुख-समृद्धि, सौभाग्य और उत्तम स्वास्थ्य लेकर आए।

जय बाबा बर्फानी!

वाग्बुद्धिचित्तकरणैश्च तपोभिरुग्रैः
शक्यं समाकलयितुं न यदीयरूपम्।

तं भक्तिभावसुलभं शरणं नतानां
नित्यं भजाम्यऽमरनाथमहं दयालुम्॥