عزت مآب، میرے دوست، صدر ایمانوئل میکرون

جناب پیوش گوئل، وزیر تجارت و صنعت

جناب جیوترادتیہ سندھیا، شہری ہوا بازی کے وزیر

جناب رتن ٹاٹا، ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین

جناب این چندر شیکھرن، چیئرمین، ٹاٹا سنز

جناب کیمپبل ولسن، سی ای او ایئر انڈیا

جناب گیلاؤمی فاوری، سی ای او ایئربس

سب سے پہلے، میں اس تاریخی معاہدے کے لیے ایئر انڈیا اور ایئربس کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں خاص طور پر اپنے دوست صدر میکرون کا شکریہ ادا کروں گا کہ اس تقریب میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔

یہ اہم معاہدہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے تعلقات کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے شہری ہوا بازی کے شعبے کی کامیابیوں اور خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔ آج ہمارا شہری ہوا بازی کا شعبہ ہندوستان کی ترقی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ سول ایوی ایشن کو مضبوط بنانا ہماری قومی انفرااسٹرکچر حکمت عملی کا ایک اہم پہلو ہے۔ پچھلے آٹھ سالوں میں، ہندوستان میں ہوائی اڈوں کی تعداد 74 سے بڑھ کر 147 ہوگئی ہے، تقریباً دوگنا! ہماری علاقائی رابطہ اسکیم (یو ڈی اے این - اڑان) کے ذریعے، ملک کے دور دراز حصوں کو بھی فضائی رابطے کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے، جس سے لوگوں کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ مل رہا ہے۔

مستقبل قریب میں ہندوستان ہوا بازی کے شعبے میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی مارکیٹ بننے جا رہا ہے۔ کئی اندازوں کے مطابق بھارت کو اگلے 15 سالوں میں 2000 سے زیادہ طیاروں کی ضرورت ہوگی۔ آج کا تاریخی اعلان اس بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں بہت آگے جائے گا۔ ہندوستان کے ’میک ان انڈیا - میک فار دی ورلڈ‘ ویژن کے تحت ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ میں بہت سے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ ہوائی اڈوں کے لیے خودکار راستے کے ذریعے 100 فیصد ایف ڈی آئی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسی طرح گراؤنڈ ہینڈلنگ خدمات، دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال یعنی ایم آر او میں بھی 100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی ہے۔ ہندوستان پورے خطے کا ایم آر او مرکز بن سکتا ہے۔ آج تمام عالمی ہوا بازی کمپنیاں ہندوستان میں موجود ہیں۔ میں انہیں ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتا ہوں۔

دوستو،

ایئر انڈیا اور ایئربس کے درمیان معاہدہ بھارت فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے لیے بھی ایک اہم کامیابی ہے۔ ابھی کچھ مہینے پہلے، اکتوبر 2022 میں، میں نے وڈودرا میں ڈیفنس ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ 2.5 بلین یورو کی سرمایہ کاری سے بنائے جانے والے اس پروجیکٹ میں ٹاٹا اور ایئربس کی بھی شراکت داری ہے۔ مجھے یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ فرانسیسی کمپنی سفران (Safran) ہندوستان میں ہوائی جہاز کے انجنوں کی سروس کے لیے سب سے بڑی ایم آر او سہولت قائم کر رہی ہے۔

آج، ہندوستان-فرانس کی شراکت داری بین الاقوامی نظام اور کثیر جہتی نظام کے استحکام اور توازن کو یقینی بنانے میں براہ راست کردار ادا کر رہی ہے۔ چاہے وہ ہند-بحرالکاہل خطے میں سلامتی اور استحکام کا مسئلہ ہو، یا عالمی غذائی تحفظ اور صحت کی سلامتی کا مسئلہ ہو، ہندوستان اور فرانس مل کر اس میں ایک مثبت تعاون دے رہے ہیں۔

صدر میکرون،

مجھے یقین ہے کہ اس سال ہمارے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو لیں گے۔ ہندوستان کی جی 20-چیئرمین شپ کے تحت، ہمارے پاس مل کر کام کرنے کے مزید مواقع ہوں گے۔ ایک بار پھر آپ سب کا بہت بہت شکریہ اور بہت بہت نیک خواہشات۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India Exports 3.15 lakh Tonnes Sugar in Oct-Feb of 2025-26 Marketing Year: AISTA

Media Coverage

India Exports 3.15 lakh Tonnes Sugar in Oct-Feb of 2025-26 Marketing Year: AISTA
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Speaks with UAE President
March 17, 2026
PM Conveys Eid Greetings and Discusses current Situation in West Asia

The Prime Minister spoke with HH Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of the UAE, and conveyed advance Eid greetings. PM Modi and the President discussed the current situation in West Asia. The Prime Minister reiterated India’s strong condemnation of all attacks on the UAE that have resulted in loss of innocent lives and damage to civilian infrastructure.

The Prime Minister and the UAE President agreed on the importance of ensuring safe and free navigation through the Strait of Hormuz. Shri Modi emphasized that both nations will continue to work together for the early restoration of peace, security, and stability in the region.

The Prime Minister wrote on X;

"Spoke with my brother HH Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of the UAE and conveyed advance Eid greetings.

We discussed the current situation in West Asia. Reiterated India’s strong condemnation of all attacks on the UAE that have resulted in loss of innocent lives and damage to civilian infrastructure.

We agreed on the importance of ensuring safe and free navigation through the Strait of Hormuz.

We will continue to work together for the early restoration of peace, security and stability in the region."