وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکی صدر جوبائڈن ، آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن  اور جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشدا  کے ساتھ کواڈ لیڈروں کی ورچوئل سمٹ میں شرکت کی ۔

میٹنگ میں ستمبر 2021 کواڈ سربراہ کانفرنس  کے بعد سے کواڈ کے  اقدامات  پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ لیڈر وں نے اس سال کے آخر میں جاپان میں سمٹ کے ذریعہ ٹھوس نتائج حاصل کرنے کی غرض سے تعاون بڑھانے   سے اتفاق کیا۔

 وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کواڈ کو بھارت بحرالکاہل خطے میں امن واستحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے اپنے اہم مقصد پرتوجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ انہوں نے  انسانی ہمدردی ، آفات کے دوران راحت ،قرض کے استحکام ،سپلائی چین ،صاف توانائی ، کنکٹوٹی اور صلاحیت سازی جیسے شعبوں میں کواڈ کے اندر تعاون کی  ٹھوس اور عملی شکل کے لئے بھی اپیل کی ۔

میٹنگ  میں یوکرین کے حالات  پر بھی تبادلہ خیال ہوا نیز  اس کے انسانی  مضمرات  پر بھی بات ہوئی ۔وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے کو اپنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

لیڈروں نے جن دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، ان میں جنوب مشرقی ایشیا ، بحرہند خطے اور بحرالکاہل جزائر کی صورتحال شامل ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ چارٹر ، بین الاقوامی قانون اور  علاقائی یکجہتی کے علاوہ اقتدار اعلیٰ کے لئے احترام  پر کاربند رہنے کی اہمیت کو دوہرایا۔

لیڈروں نے  جاپان میں آئندہ لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے لئے ایک آرزومندایجنڈے کے لئے کام کرنے اور  ایک دوسرے سے لگاتار ربط رکھنے سے بھی اتفاق کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's 'Make In India' Defence Push Gains Momentum As France Shows Interest

Media Coverage

India's 'Make In India' Defence Push Gains Momentum As France Shows Interest
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 نومبر 2024
November 14, 2024

Visionary Leadership: PM Modi Drives India's Green and Digital Revolution