ہمارے سماج کو مضبوط بنانے میں سادھوؤں اور سنتوں کے کردار کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے ہمیں بیش قیمت تعلیمات سے نوازا۔ انہوں نے ہمیں برائیوں جبر سے لڑنے کے لئے طاقت عطا کی: وزیر اعظم
ہمارے سادھو سنتوں نے ہمیں بیک وقت تاریخ سے سیکھنے اور آگے ترقی کرتے ہوئے وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہنے کے بارے میں تعلیم دی: وزیر اعظم
ایک ایسے سماج کی تشکیل کرتے ہیں صنف کی بنیاد پر کوئی تفریق نہ ہو: وزیر اعظم

نئی دہلی’5مارچ : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے  احمد آباد ، جسپورمیں وشوامیادھام کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھا ۔

          اس موقع پر  حاضرین  کے پرجوش جلسے  سے خطاب کرتے ہوئے  ، انھوں نے کہاکہ ہمارے سماج  کو مستحکم بنانے میں  سادھوسنتوں کے اہم کردارکو ئی  فراموش نہیں کر سکتا۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ سادھوسنتوں نے ہمیں قابل قدرتعلیمات دی ہیں ۔  وزیراعظم نے کہا کہ یہاں تک  کہ انھوں نے ہمیں برائی سے لڑنے اور اسے دبانے کی طاقت عطاکی ہے ۔

          وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے سادھوسنتوں نے ہمیں ماضی سے بہترین ترغیب حاصل کرنے اور ساتھ ہی ساتھ مستقبل پرنظررکھنے نیزوقت کے ساتھ بدلتے رہنے کابھی درس دیاہے ۔

          لوگوں کو فائدہ پہنچانے والے اقدامات کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ چھوٹے پیمانے پر کسی کام کا کیاجانامرکزی حکومت کے لئے قابل قبول نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ  مرکزی حکومت کا کام بڑے پیمانے پرہوگا جس سے سماج کے سبھی طبقوں کا فائدہ ہو۔

          کمیونٹی کی سطح پروزیراعظم نے کہانوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا اہم ہے ۔وزیراعظم نے سختی سے کہاکہ جن لوگوں کی عقیدت ماں امیاسے ہے وہ رحم مادرمیں ہی بچیوں کو قتل کردیئے جانے کی حمایت نہیں کرسکتے ۔ وزیراعظم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسا سماج تشکیل دینے میں مدد کریں جس میں صنف کی بنیاد پرکوئی تفریق نہ برتی جائے ۔



Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
10 Years of UPI: From 18 mln to 219 bln transactions, volumes jump 12,000x

Media Coverage

10 Years of UPI: From 18 mln to 219 bln transactions, volumes jump 12,000x
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 10 اپریل 2026
April 10, 2026

Safe Anchor, Green Engine, Digital Dynamo: PM Modi’s Blueprint for India’s Economic Renaissance