وزیر اعظم مودی کا کہناہے کہ کچھ میں ترقیاتی اقدامات حقیقی معنوں میں لائق ستائش ہیں۔
سفید رَن دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے: وزیر اعظم مودی انجار میں
ہم موجودہ بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مستقبل کے ترقیاتی پروجیکٹوں پر توجہ مرکوز کرنے کے خواہاں ہیں: وزیر اعظم مودی
ہم بھارت کے عام شہری کی زندگی میں عمدگی پر مبنی تبدیلیاں لانے کے خواہش مند ہیں : وزیر اعظم مودی انجار میں
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ آج، ہم نے ہوابازی کے شعبے کو مزید قابل استطاعت بنانے اور کنکٹیوٹی کو بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں
اگر ہم توانائی کے لحاظ سے نادار ہیں تو ہم غربت کا خاتمہ نہیں کر سکتے۔ کسی بھی ملک کی نمو کے لئے ایک مضبوط توانائی شعبہ درکار ہوتاہے: وزیر اعظم

نئی دہلی۔30ستمبر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجکوٹ میں مہاتما گاندھی میوزیم کا افتتاح کیا ۔ یہ میوزیم الفرڈ ہائی اسکول میں قائم کیا گیا ہے جو کہ مہاتماگاندھی کی سرگرمیوں کے دور کا اہم حصہ ہے ۔ یہ گاندھیائی ثقافت ، اقدار اور فلسفہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں معاون ہوگا ۔

وزیر اعظم نے 624 گھروں پر مشتمل ایک سرکاری ہاؤسنگ پروجیکٹ کے افتتاح کی غرض سے ایک تختی کی نقاب کشائی بھی کی ۔ انہوں نے 240 مستفید ہونے والے کنبوں کے ای- گرہ پرویش کو بھی دیکھا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے ۔ یہ گجرات کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی سرزمین کا باپو سے بہت ہی گہرا تعلق ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ باپو کو ماحولیات کے تئیں تشویش تھی ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی سے ترغیب حاصل کر کے ہمیں صاف اور سر سبز و شاداب کل کے لیے کام کرنا ہوگا ۔

وزیر اعظم نے باپو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں ہمیشہ قطار میں کھڑے آخری شخص اور غریبوں کی خدمت کرنے کے بارے میں فکر کرنے کی تعلیم دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی آئیڈیل سے ترغیب پا کر ہم لوگ غریبوں کی خدمت کر رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری آزادی کے ستّر سے زائد سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ‘سوچھ بھارت ’ کا باپو کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا ہے۔انہوں نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ ہم لوگ مل کر ان کے خوابوں کو پورا کر نا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا گذشتہ چار سالوں میں ہم نے سوچھ بھارت مشن کے اہم حصے کا احاطہ کر لیا ہے تاہم ہمیں مزید کام جاری رکھنا ہوگا ۔

وزیر اعظم نے بعد ازاں مہاتما گاندھی میوزیم کا دورہ کیا ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Defence exports skyrocket to record Rs 38,424cr in 2025-26, 62.7 per cent rise over previous fiscal

Media Coverage

Defence exports skyrocket to record Rs 38,424cr in 2025-26, 62.7 per cent rise over previous fiscal
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam highlighting the transformative power of education
April 03, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, said that education is not merely a means of livelihood but a powerful medium to make life better. He noted that it is a priceless asset through which the youth of the country are setting new milestones in every field and bringing glory to the nation.

The Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam-

“श्रियः प्रदुग्धे विपदो रुणद्धि
यशांसि सूते मलिनं प्रमार्ष्टि।

संस्कारशौचेन परं पुनीते
शुद्धा हि बुद्धिः किल कामधेनुः॥”

The Subhashitam conveys that An educated, refined and pure intellect removes difficulties and brings success, respect, peace and progress into a person’s life. Indeed, an enlightened mind is considered like Kamadhenu, capable of fulfilling all kinds of aspirations.

The Prime Minister wrote on X;

“शिक्षा केवल आजीविका का साधन नहीं, बल्कि जीवन को श्रेष्ठ बनाने का सशक्त माध्यम भी है। यह वो अनमोल पूंजी है, जिसके जरिए आज हमारी युवाशक्ति हर क्षेत्र में नए-नए कीर्तिमान बनाकर देश का नाम रोशन कर रही है।

श्रियः प्रदुग्धे विपदो रुणद्धि
यशांसि सूते मलिनं प्रमार्ष्टि।

संस्कारशौचेन परं पुनीते
शुद्धा हि बुद्धिः किल कामधेनुः॥”