وزیراعظم جناب نریندر مودی نے چار لائن والی قومی شاہراہ 45- اے کا سنگ بنیاد رکھا جو ضلع کرائکال اور کرائکال نیو کیمپس فیز- 1 میں ضلع کرائکل میں میڈیکل کالج کی عمارت کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے ساگرمالا اسکیم کے تحت  پڈوچیری میں مائنر پورٹ کی ترقی اور پڈوچیری میں ہی اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں  مصنوعی ایتھلیٹک ٹریک  کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

مسٹر مودی نے پڈوچیری میں جواہر لال انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (جے آئی پی ایم ای آر) اور خواتین ایتھلیٹوں کے لئے پڈو چیری کے لاوسیپٹ میں 100 بستروں والے لڑکیوں کے ہاسٹل  کا افتتاح کیا۔ انہوں نے از سر نو تعمیر شدہ ہیریٹیج میری بلڈنگ کا بھی افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پڈوچیری کی یہ سرزمین سادھوسنتوں  ، اسکالروں اور شاعروں اور سبرانیم بھارتی اور شری اروبندو جیسے انقلابیوں کی سرزمین ہے۔کثرت کی علامت کے طور پر پڈوچیری کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہاں لوگ مختلف زبانیں بولتے ہیں ، مختلف عقائد پر عمل کرتے ہیں لیکن ایک ہو کر رہتے ہیں۔

دوبارہ تعمیر ہونے والی میری بلڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ عمارت  پرومینڈ کی ساحل کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی اور مزید سیاحوں کو راغب کرے گی۔

 

وزیر اعظم نےکہا کہ چار راستوں والی قومی شاہراہ 45- اے ضلع کرائکال کا احاطہ کرے گی اور مقدس سنیسوارن مندر سے رابطے کو بہتر بنائے گی اور  لیڈی آف گڈ ہیلتھ اور ناگور درگاہ  کے لئے آسانی سے باہمی رابطے کی سہولت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دیہی اور ساحلی رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے حکومت نے متعدد کوششیں کی ہیں اور زراعت کے شعبے کو اس سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پیداوار بروقت اچھی منڈیوں تک پہنچائی جائیں اور اچھی سڑکیں اس مقصد کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سڑک کو چار راستے والا بنانے سے اس علاقے میں معاشی سرگرمی میں بھی  اضافہ ہوگا اور مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے سات برسوں میں  ہندوستان نے صحت اور تندرستی کو بہتر بنانے کے لئے بہت ساری کوششیں کی ہیں کیونکہ معاشی خوشحالی اچھی صحت سے انتہائی قربت  کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ اس تناظر میں اس نے کھیلو انڈیا سکیم کے ایک حصے کے طور پر  کھیلوں کے کمپلیکس میں 400 میٹر مصنوعی ایتھلیٹک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے ہندوستان کے نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو تحریک ملے گی۔ انہوں نے کہا  کہ پڈوچیری میں کھیلوں کی اچھی سہولیات  سے ، اس ریاست کے نوجوان قومی اور عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج لاسپیٹ میں تعمیر شدہ 100 بستروں والے گرلز ہاسٹل میں ہاکی ، والی بال ، ویٹ لفٹنگ، کبڈی اور ہینڈ بال کھلاڑیوں  کو رہنے کی سہولت دی جائے گی  جنہیں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا   کے کوچوں  کے  ذریعہ تربیت دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے برسوں میں صحت کی دیکھ بھال کا  شعبہ   کلیدی رول ادا کرنے والا ہے وہ ۔ تمام شہریوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے مقصد کے مد نظر  جے آئی پی ایم ای آر میں بلڈ سینٹر کا افتتاح کیا جارہا ہے ۔ اس نئی اور جدید سہولت سےطویل مدت تک خون، خون سے متعلق مصنوعات کا ذخیرہ کرنے اور اسٹیم سیل کی بینکنگ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مرکز تحقیقی تجربہ گاہ اور ٹرانس فیوژن کے تمام شعبوں میں عملہ کی ٹریننگ کا مرکز بنے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  معیاری ہیلتھ کیئر کے فروغ کےلئے ہمیں معیاری صحت کے پیشہ وروں کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں کرائکل کے نئے کیمپس میں میڈیکل کالج کی عمارت کے پہلے مرحلہ کے پروجیکٹ کی شروعات کی گئی ہے۔  اس  ماحول دوست  احاطہ میں ایم بی بی ایس کے طلباء کو پڑھانے کےلئے تمام جدید تدریسی سہولیات موجود ہوں گی۔

ساگرمالا اسکیم کے تحت پڈوچیری پورٹ ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ایک مرتبہ مکمل ہوجانے کے بعد یہ ہمارے ماہی گیروں کی مدد کرے گا ، جو مچھلی پکڑنے  کے لئے سمندر میں جانے کے لئے اس بندر گاہ کا استعمال کرتے ہیں۔یہ چنئی کو سمندر تک کنکٹی وٹی فراہم کرے گا۔ یہ پڈوچیری کی صنعتوں کے لئے کارگو کی نقل و حمل میں آسانی پیدا کرنے کے علاوہ چنئی بندرگاہ کا بوجھ بھی کم کرے گا۔یہ ساحلی شہروں کے درمیان مسافروں کے آنے جانے کے امکانات کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ڈائریکٹ بینی فٹ ٹرانسفر(ڈی بی ٹی)کو فروغ دینے میں بہتر طریقے سے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو اختیارات کا استعمال کرنے کے لئے بااختیار بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڈوچیری میں انسانی وسائل کافی اچھے ہیں ، کیونکہ یہاں پر سرکاری اور پرائیویٹ  سیکٹر میں متعدد تعلیمی ادارے موجود ہیں۔ یہاں پر صنعت اور سیاحت کی ترقی کے بے انتہا امکانات ہیں، جو بےشمار روزگار  اور موقع فراہم کریں گے۔ پڈوچیری کے عوام باصلاحیت ہیں۔ یہ سرزمین خوبصورت ہے۔ میں یہاں  پر آپ کو ذاتی طورپر یقینی دلاتا ہوں کہ پڈوچیری کی ترقی کےلئے میری حکومت تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
One of the world’s first canal-top solar projects placed a 750-meter solar array above an Indian irrigation canal, generating clean power while saving an estimated 9 million liters of water each year

Media Coverage

One of the world’s first canal-top solar projects placed a 750-meter solar array above an Indian irrigation canal, generating clean power while saving an estimated 9 million liters of water each year
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM addresses an energy-packed public rally in Jalandhar, Punjab
July 17, 2026
The party ruling Punjab neither has honest intent nor clean governance: PM Modi's sharp criticism
Punjab’s farmers, youth and entrepreneurs can make the state one of India's strongest growth engines. For that, Punjab needs a double-engine BJP government: PM’s promise
Punjab's youth have extraordinary talent. From the sports goods capital of Jalandhar, I want to tell every young person that this is the time to seize new opportunities: PM
BJP-governed states are delivering faster development, better welfare and stronger support for farmers and employees: PM notes in Punjab

PM Modi addressed a massive public rally in Jalandhar, Punjab, where he highlighted the transformation of India's railway infrastructure, outlined the BJP's vision for a Viksit Punjab and called for a double-engine government to unlock the state's full potential. He also spoke about the growing opportunities for Punjab's youth through India's emerging sports economy.

The PM said Indian Railways, which serves millions of poor and middle-class families every day, had long suffered neglect under previous governments. He noted that while earlier governments limited themselves to announcing new trains, the BJP government has focused on modernising railway infrastructure across the country. He said the newly inaugurated Jalandhar Cantt station, alongside other stations, reflects the vision of a Viksit Bharat while also celebrating Punjab's cultural heritage. He added that these stations are becoming centres of commerce by creating opportunities for local artisans, Vishwakarma beneficiaries and women SHGs. He also recalled that the BJP government renamed Adampur Airport after Shri Guru Ravidass Maharaj Ji and Chandigarh International Airport after Shaheed Bhagat Singh, honouring India's great icons.

PM Modi strongly criticised the Punjab government over law and order, corruption and misgovernance. He said rising gang wars, extortion, attacks on police stations and the growing drug menace have put Punjab's future at risk. He alleged that corruption and criminal cases involving leaders of the ruling party have eroded public trust, while funds provided by the Centre for roads, irrigation, markets and welfare have not been utilised effectively. He further stated that central schemes were being rebranded instead of being implemented honestly, adding that even the Ayushman Bharat scheme had been subjected to political branding.

Calling for a double-engine government in Punjab, the PM said the state has immense potential through its farmers, youth and entrepreneurs. Drawing comparisons with BJP-governed states, he said double-engine governments have accelerated development, strengthened welfare delivery and ensured better support for farmers and employees. He alleged that promises made to women in Punjab remain unfulfilled, while Congress and other regional parties remain occupied with internal politics instead of serving the people. He said only the BJP can bring lasting development, attract fresh investment, generate employment and make Punjab a stronger and more self-reliant state.

Addressing the youth, he noted Jalandhar's globally recognised sports manufacturing ecosystem and said it is at the heart of India's emerging sports economy. He said initiatives such as ‘Khelo India’ are creating new opportunities across sports manufacturing, coaching, sports science, sports medicine, universities, centres of excellence and sports startups. Referring to his recent visits to Australia and New Zealand, he said several agreements had been signed to strengthen India's sports ecosystem and encouraged Punjab's youth to seize these opportunities and make the country proud on the global stage.