وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آنجہانی دادا واسوانی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغامِ تعزیت میں کہا، ’’دادا واسوانی سماج کے لئے زندہ رہے اور انہوں نے غریبوں اور ضرورتمندوں کی دردمندی کے ساتھ مدد کی۔ وہ اپنی بے پناہ ذہانت کے ساتھ ہمیشہ بچیوں کی تعلیم، صفائی ستھرائی اور امن و آپسی بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں رہے۔‘‘

وزیر اعظم نے اپنی کچھ یادیں دوہراتے ہوئے کہا، ’’دادا جے پی واسوانی اب سے 28 برس قبل میرے لئے منارہ نور رہے تھے۔ مجھے ان کے ساتھ عالمی مذاہب کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکہ جانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ ان کے نظریات کی مضبوطی اور سراحت ہمیشہ قائم رہی۔اگست 2013 میں جب میں ان سے متعلق ایک نرسنگ کالج کے افتتاح کے لئے پونے گیا تھاتو میں نے دادا جے پی واسوانی 99 ویں یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کیا تھا۔ مجھے ان کے آشیرواد سے ہمیشہ ہمت اور حوصلہ ملتا رہا۔‘‘

وزیر اعظم نے اپنے پیغام تعزیت میں مزید کہا کہ ، ’’آنجہانی دادا واسوانی کے خیالات، تعلیمات سماجی خدمات کی روشنی ہمیشہ قائم رہے گی۔ وہ قدروں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے کام کے تئیں ہمیشہ اٹل رہے۔‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Year Ender 2025: Major Income Tax And GST Reforms Redefine India's Tax Landscape

Media Coverage

Year Ender 2025: Major Income Tax And GST Reforms Redefine India's Tax Landscape
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 دسمبر 2025
December 29, 2025

From Culture to Commerce: Appreciation for PM Modi’s Vision for a Globally Competitive India