امام حسینؑ ہمیشہ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوئے اور انہوں نے امن و انصاف کی حفاظت کے لئے شہادت حاصل کی : وزیر اعظم مودی
سب کو ساتھ لے کر چلنے کے طریقہ کار نے ہندوستان کو دوسرے ممالک سے منفرد بنا دیا ہے : وزیر اعظم مودی
ہمیں اپنے ماضی پر فخر ہے، ہمیں اپنے حال پر بھروسہ ہے اور ہم اپنے روشن مستقبل کے لئے پر اعتماد ہیں : وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کی نمو اور پیش رفت میں داؤدی بوہرا برادری نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
شہریوں کے لئے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف کوششیں کی جا رہی ہیں : وزیر اعظم مودی

نئی دلّی ، 14 ستمبر؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندور میں امام حسین ( ایس اے ) کی شہادت کی یادگار عشرہ مبارکہ کے موقع پر داؤدی بوہرہ برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔

وزیر اعظم نے امام حسین کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ہمیشہ نا انصافی کے خلاف سینہ سپر رہے اور امن و انصاف کی سر بلندی کے لئے جام شہادت نوش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین کی تعلیمات آج بھی افادیت کی حامل ہیں ۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے ذریعہ کئے گئے کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے تئیں محبت اور وابستگی ان کی تعلیمات کا ہال مارک ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کرچلنے کی تہذیب بھارت کو دوسرے ملکوں سے منفرد حیثیت عطا کرتی ہے ۔ ہمیں اپنے ماضی پر فخر ہے ، ہمیں اپنے حال پر اعتماد ہے اور ہم اپنے روشن مستقبل کے تئیںیقین رکھتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے داؤدی بوہرہ برادری کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ داؤدی بوہرہ سماج نے بھارت کی ترقی اور فروغ کے عمل میں ایک کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ برادری تمام دنیا میں بھارت کی ثقافتی قوت کو پھیلانے کے عظیم کام کو جاری رکھے گی ۔
وزیر اعظم نے داؤدی بوہرہ برادری کے ذریعہ کئے گئے مختلف سماجی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے خاص طور پر غریب اور ضرورت لوگوں کے معیارحیات کو بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔اس پس منظر میں انہوں نے حکومت کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی مختلف پہل قدمیوںآیوش مان بھارت ، سوئچھ ، بھارت ابھیان اور پردھان منتری آواس یوجنا کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل قدمیاں عام لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لا رہی ہیں ۔

وزیر اعظم نے اندور کے لوگوں کو سوؤچھ سبھارت کو مشن کے طور پر اپنانے کے لئے مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ کل سوچھتا ہی سیوا ہے نامی اسکیم لانچ کی جائے گی اور اور اس عظیم سوچھتا مشن میں لوگ تیزی سے شرکت کریں گے ۔

 

کاروباری امور میں بوہرہ برادری کی ایمانداری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ایمان دارکارو باریوں اور کارکنان کی جی ایس ٹی ، اور دیوالیہ پن اور دیوالیہ قرار دیئے جانے کے ضابطے کے توسط سے مدد کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی معیشت نمو پذیر ہے اور نیو انڈیا افق پر روشن ہے ۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈاکٹرسید مفضل سیف الدین نے اس سے قبل مثالی کاموں کے لئے وزیر اعظم کی ستائش کی اور ملک کے لئے ان کے ذریعہ انجام دیئے جانے والے امور میں ان کی کامرانی کی تمناکی ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre allows 100% FDI in insurance via auto route

Media Coverage

Centre allows 100% FDI in insurance via auto route
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district
May 03, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district.

The Prime Minister extended his condolences to those who have lost their loved ones in this tragic mishap and prayed for the speedy recovery of the injured.

Shri Modi announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister's National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each of those who lost their lives, and the injured would be given Rs. 50,000.

The Prime Minister posted on X:

"The loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district is extremely distressing. Condolences to those who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured.
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each of those who lost their lives. The injured would be given Rs. 50,000: PM"