پارلیمنٹ 125 کروڑ ہندوستانیوں کے خوابوں اور ان کی آواز کی نمائندگی کرتا ہے: وزیر اعظم مودی
پارلیمنٹ میں کہی گئی بات بہت اہمیت رکھتی ہےاور پالیسی سازوں اور حکومت کے لئے اہم مسائل کے حل کے لئے مواقع فراہم کرتی ہے: وزیر اعظم
پارلیمنٹ کے کام کاج میں خلل ڈالنے ملک کا نقصان ہے، حکومت کا نہیں : وزیر اعظم مودی
پارلیمنٹ کے کام کاج میں آسانی کو یقینی بنانا پارلیمانوں کی ذمہ داری ہے : وزیر اعظم

نئی دہلی،  02 اگست  ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارتی پارلیمانی گروپ کے زیر اہتما م  غیر معمولی پارلیمانوں کو  ایوارڈ سے نوازنے کے لئے منعقدہ تقریب میں حصہ لیا۔صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں  غیر معمولی  پارلیمانوں کو ایوراڈ پیش کئے۔  نائب صدر جمہوریہ ہند جناب این وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ اور ملک کو ان لوگوں کی جانب سے جو تعاون حاصل ہوا ہے ،  اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے  غیر معمولی پارلیمانوں کے ساتھ  کام کرنا اور ان سے سیکھنا ایک اعزاز کی بات ہے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ 125  کروڑ ہندوستانیوں کے خوابوں اور آواز کی نمائندگی کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں  کہی جانے والی ہر چیز  بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور پالیسی سازوں او ر حکومت کے لئے اہم معاملات کو حل  کرنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ  کی کارروائی میں  رخنہ اندازی  عام آدمی کو متاثر کرتی ہے اور اس سے بھی زیادہ ان کی نمائندگی کرنے والے پارلیمانوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی رخنہ اندازیوں سے حکومت کی بجائے ملک کو نقصان پہنچتا  ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ  معمول کے مطابق پارلیمنٹ  کی  کارروائی کو یقینی بنائیں تاکہ ہر ایک پارلیمان کو اظہار خیال کا موقع حاصل ہوسکے اور تاریخ کا حصہ بن سکے۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From conflict to progress: Remote Irpanar village in Chhattisgarh gets electricity

Media Coverage

From conflict to progress: Remote Irpanar village in Chhattisgarh gets electricity
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 27 اپریل 2026
April 27, 2026

Sabka Saath, Sabka Vikas 2.0: PM Modi Delivers Self-Reliance, Global Trade & National Pride