PM congratulates Harivansh Narayan Singh on being elected as Deputy Chairperson of Rajya Sabha
Working closely with Chandra Shekhar Ji, Harivansh Ji knew in advance that Chandra Shekhar Ji would resign. However, he did not let his own paper have access to this news. This shows his commitment to ethics and public service: PM
Harivansh Ji is well read and has written a lot. He has served society for years: PM Modi

نئی دہلی، 09 اگست ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب ہری ونش کو راجیہ سبھا کا نائب چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

راجیہ سبھا میں نائب چیئرمین کے انتخاب کے فوراََ بعد تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر اظہار مسرت کیا کہ ایوان کے لیڈر جناب ارون جیٹلی صحت یاب ہوکر ایوا ن میں واپس آگئے ہیں۔

  جناب مودی نے کہا کہ آج ہم ہندوستان چھوڑو تحریک کی سالگرہ منارہے ہیں ۔ہری ونش جی اس سرزمین بل یا سے تعلق رکھتے ہیں جو 1857 کی جنگ آزادی سے ہی تحریک آزادی سے جڑی رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جناب ہری ونش نے لوک نائک جے پرکاش نرائن سے حوصلہ حاصل کیا ہے ۔

  اس موقع پر وزیراعظم نے یا ددلایا کہ جناب ہری ونش سابق وزیر اعظم آنجہانی چندرشیکھر کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں اورچندرشیکھر جی کے ساتھ قریبی طور سے کام کرتے ہوئے ہری ونش جی کو یہ بات پہلے ہی معلوم ہوگئی تھی کہ جناب چندرشیکھر کو مستعفی ہونا پڑے گا۔لیکن انہوں نے اپنے اخبار میں اس خبر کو شائع نہیں کیا جو عوامی خدمت کی اس کے اصولوں سے گہری وابستگی کا ثبوت ہے ۔

زیر اعظم نے مزید کہا کہ ہری ونش جی بہت پڑھے لکھے لیڈر ہیں اور انہوں نے بہت کچھ لکھا ہے اوربرسوں تک سماج کی خدمت کی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں نائب چیئر مین کے انتخاب کے عمل میں شامل رہنے کے لئے جناب بی کے ہری پرسادکو بھی مبارکباددی ۔انہوں نے انتخاب کے عمل کے خیر وخوبی کے ساتھ مکمل ہونے پر ایوان کے چیئر مین کو بھی مبارکباددی

 تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
IIT Delhi tops India in QS Rankings 2027; 52 Indian institutions feature

Media Coverage

IIT Delhi tops India in QS Rankings 2027; 52 Indian institutions feature
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،18 جون 2026
June 18, 2026

PM Modi’s Leadership Delivers: Electronic Interlocking, Semiconductor Push & Tariff-Free UK Access