وزیر اعظم نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ ویکسین کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور ویکسین سے ہچکچاہٹ سے نمٹنے میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں
وبا کے دوران مہیا کی جانے والی امداد ایک بھارت-اکنشٹھ پریاس کی ایک روشن مثال ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے رہنماؤں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شخص آزادی کا امروت مہوتسو کا حصہ بنے
آزادی کے 75 سالوں کے موقع پر، آئیے بھارت جوڑو آندولن کے ذریعہ ملک کو متحد کرنے کی طرف کام کریں: وزیر اعظم
رہنماؤں نے کویڈ-19 کے خلاف لڑائی کی قیادت کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ کویڈ-19 کی تیسری لہر کی روک تھام کے لیے دلی حمایت کی یقین دہانی کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کووڈ-19 کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے آج مذہبی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات چیت معاشرے اور حکومت کی ملکی مفاد کے لیے مل کر کام کرنے کی ایک اور مثال ہے۔ انھوں نے کووڈ-19 کے ذریعہ درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ان تنظیموں کے ذریعہ کیے گئے کام کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو فراہم کی جانے والی مدد ذات پات اور مذہبی نظریات سے بالاتر تھی اور یہ ’ایک بھارت اکنشٹھ پریاسس‘ کی ایک روشن مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں مندروں، مساجد، گرجا گھروں اور گرو دواروں کو اسپتالوں اور تنہائی مراکز میں بدل دیا گیا، جبکہ ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے اور ادویات لینے میں بھی مدد کی گئی۔

وزیر اعظم نے ملک میں ویکسینیشن مہم کی تیز رفتار پر تبادلہ خیال کیا، انھوں نے مزید کہا کہ ”سب کو ویکسین مفت ویکسین“ مہم کورونا کے خلاف جنگ میں ڈھال کی طرح ہے۔ انھوں نے مذہبی اور معاشرتی رہنماؤں کو تاکید کی کہ وہ ویکسین کے بارے میں شعور اجاگر کریں اور ویکسینوں کے بارے میں افواہوں اور الجھنوں کا مقابلہ کرنے میں مدد کرکے حکومت کی کوششوں میں شامل ہوں۔ انھوں نے ان سے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ویکسین کے بارے میں زیادہ ہچکچاہٹ ہے۔

وزیر اعظم نے رہنماؤں سے 75 سالہ جشن آزادی کا حصہ بننے کی بھی درخواست کی۔ انھوں نے ان سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شخص ’آزادی کا امروت مہوتسو‘ کا حصہ بنے۔ انھوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں ”بھارت جوڑو آندولن“ کے ذریعے قوم کو متحد کرنے کی طرف کام کرنا چاہیے، اور ”ایک بھارت شریشٹھ بھارت“ کی حقیقی روح کو ظاہر کرنا چاہیے۔

اس بات چیت میں شرکت کرنے والوں میں پروفیسر سلیم انجینئر، کنوینر، کیندریہ دھارمک جن مورچہ اور نائب صدر، جماعت اسلامی ہند؛ مہارشی پیٹھادھیشور گوسوامی سشیل مہاراج، نیشنل کنوینر، بھارتیہ سرو دھرم سنسد، اتر پردیش؛ سوامی اومکارانند سرسوتی، پیٹھادھیشور ، اومکار دھام، نئی دہلی؛ سنگھ صاحب گیانی رنجیت سنگھ، چیف گرنتھی، گرو دوارہ بنگلہ صاحب، نئی دہلی؛ ڈاکٹر ایم ڈی تھامس، بانی ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف ہارمونی اینڈ پیس اسٹڈیز، نئی دہلی؛ سوامی ویر سنگھ ہتکاری، صدر، آل انڈیا روی داسی دھرم سنگٹھن؛ سوامی سمپت کمار، گالٹا پیٹھ، جے پور؛ آچاریہ وویک منی، صدر، انٹرنیشنل مہاویر جین مشن، نئی دہلی؛ ڈاکٹر اے کے مرچنٹ، نیشنل ٹرسٹی و سکریٹری، لوٹس ٹمپل اور انڈین بہائی کمیونٹی، نئی دہلی؛ سوامی شانت آتمانند، صدر، رام کرشن مشن، نئی دہلی؛ اور سسٹر بی کے آشا، اوم شانتی ریٹریٹ سنٹر، ہریانہ شامل تھے۔

رہنماؤں نے بات چیت کا اہتمام کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور وبا کے خلاف جنگ میں ان کی فیصلہ کن قیادت کی تعریف کی۔ انھوں نے مختلف مذہبی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے کوڈ-19 کی طرف سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے مثالی کاموں کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے جاری ویکسینیشن مہم کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور تیسری لہر کی روک تھام کے لیے اپنے نظریات اور تجاویز فراہم کیں۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi inaugurates Northeast’s first Emergency Landing Facility in Moran. Why it matters?

Media Coverage

PM Modi inaugurates Northeast’s first Emergency Landing Facility in Moran. Why it matters?
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays homage to great social reformer Shri Sant Sevalal Maharaj
February 15, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi paid tributes to the great social reformer Shri Sant Sevalal Maharaj on his birth anniversary, today. “By spreading the message of truth, non-violence, and high moral values, he instilled a new consciousness in society. His inspiring life will forever continue to guide the people of the country”, Shri Modi said.

The Prime Minister posted on X:

“महान समाज सुधारक श्री संत सेवालाल महाराज को उनकी जयंती पर शत-शत नमन। सत्य, अहिंसा और उच्च नैतिक मूल्यों का संदेश देकर उन्होंने समाज में नवचेतना का संचार किया। उनका प्रेरणादायी जीवन सदैव देशवासियों का मार्गदर्शन करता रहेगा।

जय सेवालाल!”