29 مئی، نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کوویڈ-19 کی بنا پر اپنے والدین کو کھونے والے بچوں کی مدد کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ مذکورہ اجلاس میں وزیراعظم نے کوویڈ کی موجودہ وبا سے متاثرہ بچوں کے لیے متعدد اعلانات کیے۔ ان اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بچے ملک کے مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں اور ملک بچوں کی مدد اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا تاکہ وہ مضبوط شہری کے طور پر آگے بڑھ سکیں اور ان کے مستقبل کو روشن کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس آزمائشی دور میں ایک سماج ہونے کے ناتے یہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کا خِال رکھیں اور انھیں روشن مستقبل کی امید سے ثروت مند کریں ۔ وہ تمام بچے جنھوں نےکوویڈ-19کی وجہ سے اپنے والدین یا یا قانونی سرپرست/ گود لینے والے ماں باپ میں سے کسی ایک یا دونوں کو کھویا ہے ان کی مدد پی ایم کیئرز فار چلڈرن اسکیم کے تحت کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جن اقدامات کا اعلان کیا جارہا ہے وہ صرف پی ایم کیئرز فنڈ میں دیے جانے والے فیاضانہ عطیات کی وجہ ہی سے ممکن ہوئے ہیں اور اس فنڈ سے بھارت کی کوویڈ-19 کے خلاف لڑائی میں مدد ملے گی۔

 بچے کےنام پر فکسڈ ڈپازٹ:

پی ایم کیئرز خصوصی طور پر تیار کردہ اسکیم کے ذریعے بچے کے 18 سال کی عمر کے ہونے پر 10 لاکھ روپے کا کارپس فنڈ فراہم کرے گا۔ اس فنڈ کو:

  • اس کے 18 سال کی عمر کے ہونے پر اگلے پانچ برسوں کے لیے ماہانہ مالی امداد/الاؤنس فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاکہ اعلی تعلیم کے دوران اس کی ذاتی ضروریات پوری کی جاسکیں اور

· 23 سال کی عمر ہونے پر، اسےاپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ استعمال کے لیے فنڈ کی ایک یکمشت رقم ملےگی۔

 اسکولی تعلیم: 10 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے:

  • بچے کو نزدیکی کیندریہ ودیالیہ یا نجی اسکول میں 'ڈے اسکالر' کے طور پر داخل کرایا جائے گا۔
  • اگر بچے کو نجی اسکول میں داخل کرایا جاتا ہے تواس کی فیس آر ٹی ای (آر ٹی ای) قوانین کے مطابق پی ایم کیئرز سے ادا کی جائے گی۔
  • پی ایم کیئرز انھیں یونیفارم، نصابی کتابوں اورکاپیوں کی قیمت بھی ادا کرے گا۔

اسکولی تعلیم: 11–18 سال کے بچوں کے لیے:

  • بچے کو مرکزی حکومت کے رہائشی اسکول میں داخل کرایا جائے گا، جیسے سینک اسکول، نوودیہ ودیالیہ وغیرہ۔
  • اگر بچہ مسلسل سرپرست/ددھیال یا ننھیال/ خاندان کے دیگر افراد کی دیکھ بھال میں رہتا ہے تو اسے نزدیکی کیندریہ ودیالیہ یا نجی اسکول میں ڈے اسکالر کے طور پر داخل کرایا جائے گا۔

· اگر بچے کو نجی اسکول میں داخل کرایا جاتا ہے تواس کی فیس آر ٹی ای (آر ٹی ای) قوانین کے مطابق پی ایم کیئرز سے ادا کی جائے گی۔

 پی ایم کیئرز انھیں یونیفارم، نصابی کتابوں اورکاپیوں کی قیمت بھی ادا کرے گا۔

 اعلیٰ تعلیم کے لیے مدد:

  • بھارت میں پیشہ ورانہ کورسز/اعلی تعلیم کے لیے تعلیمی قرض کے موجودہ ضوابط کے مطابق تعلیمی قرضےحاصل کرنے میں بچے کی مدد کی جائے گی۔ اس قرض پر سود پی ایم کیئرز ادا کرے گا۔

· ایسے بچوں کو مرکزی یا ریاستی حکومت کی اسکیموں کے تحت ایک متبادل کے طور پر انڈر گریجویٹ/ ووکیشنل کورسز کے لیے سرکاری ضوابط کے مطابق ٹیوشن فیس/کورس فیس کی طرح وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ جو بچے موجودہ اسکالرشپ اسکیموں کے تحت اہل نہیں ہیں ،پی ایم کیئرز انھیں مساوی اسکالرشپ فراہم کرے گا۔

 ہیلتھ انشورنس:

  • تمام بچوں کوآیوشمان بھارت یوجنا (پی ایم جے ای) میں مستفید ہونے والوں کے طور پر شامل کیا جائے گا جس کا ہیلتھ انشورنس کور 5 لاکھ روپے ہے۔

· ان بچوں کی پریمیم رقم پی ایم کیئرزکے ذریعے 18 سال کی عمر تک ادا کی جائے گی۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Moving beyond Western paradigms: The geopolitical lesson of India’s multi-alignment

Media Coverage

Moving beyond Western paradigms: The geopolitical lesson of India’s multi-alignment
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam highlighting the power of unity, mutual cooperation and collective resolve
June 03, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared a Sanskrit Subhashitam, observing that when citizens are bound by the threads of unity and mutual cooperation, the strength of the nation multiplies manifold. Shri Modi highlighted that it is through this collective resolve of the people of India that the country is continuously scaling new heights of progress.

The Prime Minister posted on X:

"जब नागरिक एकजुटता और आपसी सहयोग के सूत्र में बंधते हैं, तो राष्ट्र की शक्ति कई गुना बढ़ जाती है। भारतवासियों के इसी सामूहिक संकल्प से आज देश उन्नति की नित-नई ऊंचाइयों को छू रहा है।

धूमायन्ते व्यपेतानि ज्वलन्ति सहितानि च।
धृतराष्ट्रोल्मुकानीव ज्ञातयो भरतर्षभ॥"

Just as pieces of wood cannot fully display their energy when separated, but burn brightly and produce light and warmth when brought together, in the same way, the progress, prosperity, and strength of a state depend on the unity, mutual cooperation and collective determination of its people.