وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم  محترم سوگا  یوشی ہِدے کے ساتھ  ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

          وزیر اعظم نے  ، وزیر اعظم سوگا کو  جاپان کا وزیر اعظم   مقرر ہونے پر مبارکباد دی  اور    اُن کے مقاصد کے حصول میں  کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں ۔

          دونوں لیڈروں نے  اِس بات سے اتفاق کیا کہ بھارت – جاپان خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی ساجھیداری نے پچھلے  کچھ برسوں میں زبردست ترقی کی ہے اور  انہوں نے باہمی  اعتماد    اور مشترکہ اقدار  پر مبنی  ، اِن تعلقات کو مزید  مستحکم  کرنے   کی خواہش کا اظہار کیا ۔ 

          دونوں لیڈروں نے ، اِس بات سے بھی اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ساجھیداری  آج کے عالمی چیلنجوں   ، بشمول کووڈ – 19 عالمی وباء کے  لئے زیادہ  مطابقت رکھتی ہے ۔ انہوں نے  اِس بات پر زور دیا کہ  ایک آزاد  ، کھلے  اور  شمولیت والے  بھارت بحرالکاہل خطے کے اقتصادی  ڈھانچے کو   ابھرنے  والی سپلائی چین  سے تقویت دی جانی چاہیئے اور اِس سلسلے میں  بھارت – جاپان اور  انہی خیالات والے ملکوں کے درمیان تعاون کا خیر مقدم کیا ۔

          دونوں لیڈروں نے  ، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی ساجھیداری میں  پیش رفت کی ستائش کی اور اس سلسلے میں   خصوصی صلاحیت والے ورکروں   سے متعلق   معاہدے کے متن  کو قطعی  شکل دیئے جانے کا خیر مقدم کیا ۔

          وزیر اعظم نے  ، وزیر اعظم سوگا کو  عالمی کووڈ – 19 وباء  کے باعث حالات میں بہتری آنے کے بعد سالانہ   باہمی  چوٹی میٹنگ کے لئے بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔ 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How GST 2.0 changed India’s car market and boosted small car sales

Media Coverage

How GST 2.0 changed India’s car market and boosted small car sales
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 19 مئی 2026
May 19, 2026

Exports Up, Economy Strong, World Collaborating: PM Modi's Reforms Delivering Jobs, Growth & Green Future