نئی دہلی،  10 جولائی 2021، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےآج  ویت نام کے وزیر اعظم عزت مآب فیم منھ چنھ سے فون پر بات کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویت نام کا وزیر اعظم مقرر کئے جانے پر عزت مآب فیم منھ چنھ کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی رہنمائی میں بھارت- ویت نام جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم ہوتی رہے گی۔

وزیراعظم نے اس بات کا خیر مقدم کیا کہ دونوں ملکوں کا ایک کھلے، شمولیت والے، پر امن اور قانون کی حکمرانی والے بحر ہند خطے کے بارے میں یکساں نظریات رکھتے ہیں اور اس لئے بھارت-ویت نام جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے خطے کے استحکام ، خوشحالی اور ترقی کو فروغ حاصل ہوتا رہے گا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ اس وقت بھارت اور ویت نام دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےساتھی ارکان ہیں۔

وزیر اعظم نے بھارت میں  کووڈ-19 عالمی وبا کی دوسری لہر کے دوران  حکومت ویت نام اور وہاں کے عوام  کے ذریعہ گراں قدر  امداد فراہم کرانے پر وزیر اعظم چنھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ  وہ عالمی وبا کے دوران ایک دوسرے سے مشورہ کرنا اور ایک دوسرے کی مسلسل کوششوں میں مدد کے لئے  تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔

   دونوں وزرائے اعظم نے دو طرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور تعاون کے مختلف شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس  بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سال 2022 دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کا  سال ہے، انہوں نے اس مبارک موقع کو مختلف یادگار ی تقاریب کے ذریعہ مناسب طریقے سے  منانے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم   چنھ کو جلد ہی کسی مناسب تاریخ کو بھارت کے سرکاری دورے پر آنے کے لئے مدعو بھی کیا۔ 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PLI schemes attract ₹2 lakh crore investment till September, lift output and jobs across sectors

Media Coverage

PLI schemes attract ₹2 lakh crore investment till September, lift output and jobs across sectors
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 دسمبر 2025
December 13, 2025

PM Modi Citizens Celebrate India Rising: PM Modi's Leadership in Attracting Investments and Ensuring Security