وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاری پیرس پیرا اولمپکس میں مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ اوپن تیر اندازی میں کانسے کا تمغہ جیت کر ایتھلیٹس شیتل دیوی اور راکیش کمار کے ذریعہ دکھائے گئے ٹیم اسپرٹ کی ستائش کی۔

جناب مودی نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

’’ٹیم ورک کی فتح!

شیتل دیوی اور راکیش کمار کو مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ اوپن تیر اندازی میں کانسے    کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ انہوں نے کمال کی  مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان اس کارنامے سے خوش ہے۔ #Cheer4Bharat‘‘