وزیر اعظم جناب نریندر مودی مدھیہ پردیش کے ستنا میں دھنتیرس کے موقع پر 22 اکتوبر کو شام 4بجے، پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین کے تقریباً 4.51 لاکھ مستفیدین کی ’گرہ پرویشم‘ تقریب میں ، ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔
ملک کے ہر ایک شہری کو تمام تر بنیادی سہولتوں سے آراستہ مکان فراہم کرانے کی وزیر اعظم کی ہمیشہ سے ہی کوشش رہی ہے۔ یہ اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت، مدھیہ پردیش میں تقریباً 38 لاکھ مکانات کی منظوری دی جا چکی ہے اور 35000 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تقریباً 29 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔


