نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا بھوٹان کا دورہ

Published By : Admin | November 11, 2025 | 18:10 IST

افتتاح:

1. حکومت ہند اور بھوٹان کی شاہی حکومت کے درمیان ایک دو طرفہ معاہدے کے تحت تعمیر کیے گئے 1020 میگاواٹ پناتسانگچھو-II ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا افتتاح۔

اعلانات:

2. 1200 میگاواٹ پناتسانگچھو-I ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے مین ڈیم کے ڈھانچے پر دوبارہ کام شروع کرنےپر تبادلہ خیال۔

3. وارانسی میں بھوٹانی مندر/خانقاہ اور گیسٹ ہاؤس کی تعمیر کے لیے زمین کی منظوری

4. جیلیفو کے پار ہاتھیسر میں امیگریشن چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ

5. بھوٹان کو 4000 کروڑ بھارتی روپےلائن آف کریڈٹ (ایل او سی)

مفاہمت نامے (ایم او یوز):

نمبر شمار

مفاہمت نامے کا نام

تفصیلات

بھوٹان کی طرف سے دستخط کنندہ

بھارت کی طرف سے دستخط کنندہ

6.

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت نامہ

ایم او یو قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دو طرفہ مصروفیات کو ادارہ جاتی بنانا چاہتا ہے اور اس کا مقصد شمسی توانائی، ہوا کی توانائی، بایوماس، توانائی ذخیرہ کرنے، گرین ہائیڈروجن اور ان شعبوں میں صلاحیت کی تعمیر جیسے شعبوں میں مل کر کام کرنا ہے۔

لیونپو جیم شیرنگ، وزیر برائے توانائی اور قدرتی وسائل، آر جی او بی

جناب پرہلاد وینکٹیش جوشی ،نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر، حکومت ہند

7.

صحت اور طب کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت نامہ

مفاہمت نامے کا مقصد دو طرفہ صحت تعاون کو ان شعبوں میں ادارہ جاتی بنانا ہے جن میں ادویات، تشخیص اور آلات شامل ہیں۔ زچگی کی صحت؛ متعدی/ غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور علاج؛ روایتی ادویات؛ ڈیجیٹل صحت سے متعلق اقدامات بشمول ٹیلی میڈیسن؛ اور تکنیکی تعاون، مشترکہ تحقیق اور صحت کے پیشہ ور افراد کی صلاحیت کی تعمیر۔

جناب  پیمبا وانگچک، سکریٹری، وزارت صحت، آر جی او بی

جناب  سندیپ آریہ،بھوٹان میں بھارت کے سفیر

8.

پی ای ایم اے سیکرٹریٹ، بھوٹان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (نیم ہنس) انڈیا کے درمیان ادارہ جاتی تعلق کی تعمیر پر مفاہمت نامے

مفاہمت نامے سے دماغی صحت کے پیشہ ور افراد کی استعداد کار میں اضافے کے لیے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو تقویت ملے گی، اور خدمات میں اضافہ اور تحقیق کے لیے اندرون ملک ذہنی صحت کے کورسز تیار کرنے میں تعاون ہوگا۔

محترمہ ڈیچین وانگمو،سکریٹیریٹ آف بھوٹان کے پی ای ایم اے کی سربراہ

جناب  سندیپ آریہ،بھوٹان میں بھات کے سفیر

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘PM Modi is so popular’: Malaysian PM on Modi’s international appeal’

Media Coverage

‘PM Modi is so popular’: Malaysian PM on Modi’s international appeal’
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on the Parkash Purab of Sri Guru Granth Sahib Ji
September 12, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, extended greetings on the occasion of the Parkash Purab of Sri Guru Granth Sahib Ji.

The Prime Minister said that for centuries, Sri Guru Granth Sahib Ji has shown humanity the way of selfless service, human dignity and togetherness.

Shri Modi expressed hope that the sacred occasion would inspire everyone to deepen these values in society and build a more compassionate and harmonious world.

The Prime Minister wrote on X;

“Greetings on the Parkash Purab of Sri Guru Granth Sahib Ji.

For centuries, it has shown humanity the way of selfless service, human dignity and togetherness.

May this sacred occasion inspire us to deepen these values in our society and build a more compassionate and harmonious world.”