وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آتم نربھر بھارت کے حوالے سے سب سے بڑی تبدیلی رویہ ، عمل اور رد عمل کے دائرے میں ہے جو آج کے نوجوانوں کے مزاج کے مطابق ہے۔ وہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تیج پور یونیورسٹی ، کے 18 ویں کنووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر اعظم نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تصور کی وضاحت کی۔ انہوں نے اس کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک وسائل ، جسمانی  ٹیکنالوجی  اورمعاشی و نظریاتی قوت میں تبدیلی کے بارے میں ہے ، سب سے بڑی تبدیلی جبلت ، عمل اور رد عمل کے دائرے میں ہے جو آج کے نوجوانوں کے مزاج کے مطابق ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے نوجوان ہندوستان میں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا ایک الگ طریقہ ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا میں نوجوان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا  ذکر کرتے ہوئے اپنی بات کو واضح کیا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔  انہیں  سنگین  شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پھر اتنی ہی تیزی سے  اپنے آپ کو  تیار کیا اور اگلا میچ جیت لیا۔ کھلاڑیوں نے چوٹوں کے باوجود عزم کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے چیلنج کو  قبول کرتے ہوئے ۔مشکل حالات سے مایوس ہونے کی بجائے  مشکل صورت حال کا تازہ حل تلاش کیا۔  ٹیم میں ناتجربہ کار کھلاڑی تھے لیکن ان کا حوصلہ بلند تھا اور انہوں نے دیئے ہوئے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور مزاج کی مدد سے ایک بہتر ٹیم کو ہرا  دیا۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی یہ عمدہ کارکردگی صرف کھیلوں کے میدان کے نقطہ نظر سے ہی  اہم  نہیں ہے۔ جناب مودی نے کارکردگی سے زندگی کے سبق کو اہم  قرار دیا۔ پہلا یہ کہ ہمیں اپنی صلاحیت پر اعتماد اور  یقین ہونا چاہئے۔ دوسرا  یہ کہ ایک مثبت ذہنیت سے ہی مثبت نتائج کا جنم ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  تیسرا اور سب سے اہم سبق  یہ ہے کہا کہ  اگر کسی کو دو  متبادل کا  سامنا کرنا پڑیں ، ایک محفوظ اور دوسرا مشکل فتح کا متبادل ہو  تو یقینی طور پر فتح کے  متبادل کو تلاش  کیا جانا چاہئے۔ کبھی کبھی کی  ناکامی میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور کسی کو بھی جوکھم اٹھانے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔ ہمیں فعال اور نڈر ہونے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ناکامی اور غیر ضروری دباؤ  کے خوف پر قابو پا لیں تو ہم بے خوف ہو کر ابھریں گے۔ عزت مآب   وزیراعظم نے  طلباء سے کہا کہ یہ نیا ہندوستان ، پر اعتماد اور اہداف کے لئے پر عزم ہے ، نہ صرف کرکٹ کے میدان میں ، بلکہ آپ سب ہی اس تصویر کا حصہ ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre allows 100% FDI in insurance via auto route

Media Coverage

Centre allows 100% FDI in insurance via auto route
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district
May 03, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district.

The Prime Minister extended his condolences to those who have lost their loved ones in this tragic mishap and prayed for the speedy recovery of the injured.

Shri Modi announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister's National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each of those who lost their lives, and the injured would be given Rs. 50,000.

The Prime Minister posted on X:

"The loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district is extremely distressing. Condolences to those who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured.
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each of those who lost their lives. The injured would be given Rs. 50,000: PM"