نئی دہلی ،08مارچ ، 2021، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نیدرلینڈس کے وزیر اعظم مارک روٹے کے ساتھ 9 اپریل 2021 کو ایک ورچوئل چوٹی میٹنگ کریں گے۔

یہ چوٹی میٹنگ پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم روٹے کی حالیہ کامیابی کے بعد ہو رہی ہے اور اس سے باہمی تعلقات کی رفتار برقرار رکھی جاسکے گی جو اعلیٰ سطح کے باقاعدہ رابطوں کے ذریعے قائم ہے۔ چوٹی میٹنگ کے دوران دونوں رہنما  ہمارے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور مراسم کو مستحکم بنانے کے نئے طریقوں پر توجہ دیں گے۔ یہ رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

بھارت اور نیدرلینڈس کے درمیان خیرسگالی کے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جو جمہوریت کی یکساں اقدار، قانون کی حکمرانی اور آزادی سے عبارت ہیں۔ نیدرلینڈس میں  براعظم  یوروپ میں بڑی تعداد میں بھارتی آباد ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع نوعیت کا تعاون موجود ہے جن میں آبی بندوبست، زراعت اور خوراک کی ڈبہ بندی، صحت کی دیکھ بھال، اسمارٹ شہروں اور شہری موبیلیٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور خلاء جیسے شعبے شامل ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایک زبردست اقتصادی شراکتداری بھی موجود ہے اور نیدرلینڈ ، بھارت میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا سب سے بڑا سرمایہ کار ہے۔ بھارت میں 200 سے زیادہ ڈچ کمپنیاں موجود  ہیں اور اسی طرح نیدرلینڈس میں بھی بھارت کے کاروباریوں کی موجودگی پائی جاتی ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s position set to rise in global supply chains with huge chip investments

Media Coverage

India’s position set to rise in global supply chains with huge chip investments
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 8 اگست 2024
September 08, 2024

PM Modo progressive policies uniting the world and bringing development in India