مالدیپ کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی

Published By : Admin | December 13, 2019 | 17:19 IST
Share
 
Comments

جمہوریہ مالدیپ کے وزیر  خارجہ جناب  عبداللہ  شاہد نے آج یہاں  وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب عبداللہ شاہد  چھٹی ہند-مالدیپ  جوائنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی غرض سے ہندستان کے سرکاری  دورے پر ہیں۔

 وزیراعظم مودی نے صدر مالدیپ  جناب ابراہیم  محمد صالح  کی قیادت والی حکومت  کے پہلا سال مکمل کرنے پر وزیر  خارجہ شاہد  کو مبارک باد دی۔ انہوں نے گزشتہ  ایک سال  کے دوران   ہندستان اور مالدیپ کے مثبت نتائج  پر اطمینان ظاہر کیا۔ انہوں نے چھٹی  جے سی ایم کے درمیان   ہونے والی  بات چیت  پر اعتماد ظاہر کیا جس میں  دونوں  ملک پیش رفت کا جائزہ لیں گے  اور باہمی  مفادات  کے لئے تعاون  کو مزید  مستحکم  کرنے کی غرض سے دونوں  ملک مزید اولوالعزم  پروگرام وضع کریں گے۔  وزیراعظم مودی نےمستحکم ، جمہوریہ ، خوشحال اور پرامن مالدیپ   کے لئے حکومت مالدیپ  کے ساتھ   شراکت  داری کے عزم   کا ایک بار پھر  اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ  شاہد نے ہند-مالدیپ  رشتوں کو بہتر بنانےمیں ان کی  دور اندیش  اور مستحکم  قیادت  کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں  نے  متعدد  ترقیاتی  اور تعاون  کے اقدامات  کے ذریعہ  ہندستان کی مدد کے لئے  بھی ان کا شکریہ ادا کیا جو فی الحال  مالدیپ  میں زیر عمل درآمد  ہیں۔

انہوں نے  ہندستان کے ساتھ  رشتوں کو مزید مستحکم  کرنے اور اپنی انڈیا  فرسٹ پالیسی  کے تئیں مالدیپ کی قیادت کے  عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
Budget underpins India's strategy from Amrit Kaal to Shatabdi Kaal

Media Coverage

Budget underpins India's strategy from Amrit Kaal to Shatabdi Kaal
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 5 فروری 2023
February 05, 2023
Share
 
Comments

Citizens Take Pride in PM Modi’s Continued Global Popularity

Modi Govt’s Economic Policies Instilling Confidence and Strength in the New India